کمٹہ کے قریب سمندر میں نظر آیا چینی جہاز - پولیس نے ظاہر کیا جاسوسی کی سرگرمی کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd February 2024, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

کُمٹہ 23 فروری (ایس او نیوز) شمالی کینرا میں کمٹہ کے قریب ہندوستانی سمندری حدود میں چین سے تعلق رکھنے والا ایک بحری جہاز موجود ہونے کا پتہ چلنے کے بعد ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ 

    پتہ چلا ہے کہ یہ بحری جہاز کمٹہ کے قریب گہرے سمندر کے پانیوں میں پایا گیا تھا، جس سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جاسوسی کی سرگرمیوں میں مصروف ہو سکتا ہے، خاص طور پر کاروار میں سی برڈ بحری اڈے کو نشانہ  پر رکھتے ہوئے جاسوسی کارروائی ہونے کا شک کیا جا رہا ہے ۔ 

    فی الحال کوسٹ گارڈ اور کوسٹل پولیس فورس دونوں اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ چینی جہاز کی موجودگی کی ابتدائی اطلاع ان ماہی گیروں سے ملی جو کمٹہ سے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔
 
    پتہ چلا ہے کہ یہ کشتی چین کی فوہوا بندرگاہ پر رجسٹرڈ ہے ۔ کمٹہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر وکٹر نائمن اس معاملے کی تحقیقاتی ٹیم  کی قیادت کررہے ہیں جس میں کوسٹل سیکیورٹی پولیس (سی ایس پی) کی ایک ٹیم بھی شامل ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم ان ماہی گیروں سے مزید معلومات اکٹھی کر رہی ہے جنہوں نے سمندر میں چینی جہاز کو دیکھا تھا ۔ معلوم ہوا ہے کہ ماہی گیر کشتیوں پر سوار عملہ نے چینی جہاز کی ویڈیو فوٹیج بھی بنائی ہے۔

  شبہ ہے کہ ہندوستانی دفاعی دستوں کو چکمہ دے کر چینی کشتی ہندوستانی پانیوں میں داخل ہوئی ہو گی جس کا پتہ لگانے میں نگراں دستے ناکام رہے ہیں ۔ اس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ چینی جہاز پر موجود افراد ہندوستان میں اسٹریٹجک بحری اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے جاسوسی کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہونگے ۔  اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کے تمام پہلووں کو نظر میں  رکھ کر جانچ جاری  کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔