چین نے ہندوستان کو دی دھمکی، کہا ’چین-امریکہ تنازعہ میں مداخلت برداشت نہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 9:26 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس انفیکشن کو لے کر چین اور امریکہ کے درمیان تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے یہ مسئلہ دھیرے دھیرے پوری دنیا کو 'کولڈ وار' کی طرف لے جائے گا۔ یہ امکان اس لیے ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ چین اور امریکہ دونوں ہی اپنی باتوں کو لے کر بضد ہیں اور کوئی بھی نرمی دکھانے کو تیار نہیں ہے۔ اس درمیان چین نے ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے چین اور امریکہ کے دوران پیدا تنازعہ سے دور رہنا چاہیے۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان چین-امریکہ تنازعہ میں مداخلت کرتا ہے تو اس کا بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

یہ دھمکی چینی سرکاری میڈیا 'گلوبل ٹائمز' میں شائع ایک مضمون کے ذریعہ سامنے آئی ہے۔ اس مضمون کے مطابق چین نے کہا ہے کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو حکومت ہند کو اس 'کولڈ وار' میں ایک فریق کی حمایت میں کھڑا ہونے کے لیے کہہ رہی ہیں، تاکہ اس حالات کا وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ایسی طاقتیں ہندوستانی حکومت کے آفیشیل اسٹینڈ سے تعلق نہیں رکھتی ہیں اور چین کے بارے میں غلط باتیں اور افواہ پھیلا رہی ہیں۔ اگر واضح طور پر کہا جائے تو چین-امریکہ تنازعہ میں ہندوستان کا فائدہ بے حد کم ہے، لیکن نقصان کافی بڑا ہو سکتا ہے۔

چونکہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ چل رہا ہے، اس لیے ہندوستان کسی بھی معاملے پر بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی پوزیشن میں ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان-چین تنازعہ میں ثالث کا کردار نبھانے کی بات سامنے رکھ چکے ہیں، لیکن دونوں ہی ممالک (ہندوستان اور چین) نے اس آفر کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ آپس میں بات چیت چل رہی ہے اور اس تنازعہ کا حل خود نکال لیں گے۔

بہر حال، ہندوستان کے تعلق سے چین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک نیا کولڈ وار شروع ہو رہا ہے اور ہندوستان امریکہ کی حمایت میں جانے کا طے کرتا ہے تو یہ چین اور اس کے تجارتی رشتوں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستان کسی بھی طرح سے امریکہ کا مہرہ بننے کو تیار ہوتا ہے تو ان دونوں پڑوسی ممالک (چین اور ہندوستان) کے تجارتی رشتے ختم ہو جائیں گے جس سے ہندوستان کی معیشت، جو ابھی کافی جھٹکے برداشت کر رہی ہے، پر کافی برا اثر پڑ سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔