چین کی انتقامی کارروائی،امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرے گا چین

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2020, 12:28 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،9؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر کھل کر اپنے خیالات کااظہار کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،چین کے اس اقدام کو امریکہ کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل صحافیوں کو یہ جانکاری دی۔ترجمان نے کہا،’’امریکہ نام نہاد پابندی نافذ کر کے چین کے خاص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔اس کے جواب میں چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر واضح طور پر اپنے بنیاد پرست خیالات رکھنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چین کا یہ قدم امریکہ کی جانب سے 2018 کے تبت ایکٹ کے تحت چین کی حکومت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے حکام پر ویزا سے متعلق پابندیاں نافذ کرنے کے جواب کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

امریکہ نے ایک ہفتہ قبل ہانگ کانگ کودفائی آلات اورحساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں متنازعہ قومی سلامتی قانون نافذ کردیا ہے۔ دنیا بھر کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہری حقوق کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ ، امریکہ اوریورپی ممالک میں اس قانون کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔