چین میں سخت کووڈ پابندیوں کے خلاف زبردست احتجاج، صدر شی جنپنگ کے استعفے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th November 2022, 12:42 PM | عالمی خبریں |

شنگھائی، 28؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی ) چین  کے شنگھائی میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں آگ لگنے کے بعد چین میں کووِڈ پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں شدت آتی دکھائی دے رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، ہزاروں افراد متاثرین کو یاد کرنے اور پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے کے لیے شنگھائی کی سڑکوں پر نکل آئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کئی لوگوں کو صدر شی جنپنگ کے استعفے کا مطالبہ کرتے سنا گیا۔ آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ فلیٹوں کے بلاکس میں نافذ لاک ڈاؤن ہے۔

چین کے سب سے بڑے شہر اور عالمی مالیاتی مرکز شنگھائی میں ہونے والے مظاہروں میں کچھ لوگوں کو موم بتیاں روشن کرتے اور متاثرین کے لیے پھول چڑھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ دیگر لوگوں کو شی جنپنگ، اسٹیپ ڈاون اور کمیونسٹ پارٹی، اسٹیپ ڈاون جیسے نعرے لگاتے سنا گیا۔ کچھ کے ہاتھوں میں خالی سفید بینر بھی تھے۔

بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس طرح کے مطالبات چین کے اندر ایک غیر معمولی منظر کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں حکومت اور صدر پر براہ راست تنقید سخت سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے۔ مظاہرے میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ وہ سڑکوں پر لوگوں کو دیکھ کر حیران ہے، لیکن خود کو تھوڑا پرجوش محسوس کر رہا ہے، اس نے مزید کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ اس نے چین میں اتنے بڑے پیمانے پر احتجاج دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نے انہیں اداس، غصے اور مایوسی کا احساس دلایا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنی بیمار ماں کو نہیں دیکھ سکے، جو کینسر میں مبتلا تھی۔ ایک خاتون مظاہرین نے بی بی سی کو بتایا کہ جب پولیس افسران سے پوچھا گیا کہ وہ احتجاج کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ آپ کی طرح ہم بھی سوچ رہے ہیں، لیکن وردی میں ہونے کی وجہ سے اسے اپنا کام کرنا پڑتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔