نینسی پیلوسی کے تائیوان دورے کے بعد چین نے فوجی مشقوں کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 4th August 2022, 11:51 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ،4؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چین تائیوان کے آس پاس کے سمندروں میں فوجی مشق کی تیاری میں مصروف ہے۔ امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے ایک مختصر لیکن متنازعہ دورے کے بعد بدھ کو یہاں سے روانہ ہوگئیں۔ اس سے قبل چین نے پیلوسی کو تائیوان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

چین نے جمعرات سے تائیوان کے آس پاس کے سمندروں میں پانچ روزہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ یہ مشق دنیا کے چند مصروف ترین آبی گزرگاہوں پر ہوگی اور اس میں "طویل فاصلے تک گولہ بارود کی شوٹنگ" شامل ہوگی۔ امریکہ پر نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں چین کی خود مختاری کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے خبردار کیا ہے کہ آگ سے کھیلنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا اور چین کو نقصان پہنچانے والوں کو سزا دی جائے گی۔

نینسی پیلوسی نے تائیوان کے دورے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ چین عالمی رہنماؤں یا کسی کو بھی اس کی خوشحال جمہوریت کا احترام کرنے اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور مسلسل تعاون کے ہمارے عزم کی تصدیق کرنے کے لئے تائیوان کا دورہ کرنے پر روک نہیں لگا سکتا۔

دریں اثنا تائیوان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 27 چینی جنگی طیارے پہلے ہی اس کے فضائی دفاعی علاقے میں داخل ہو چکے ہیں۔ تائیوان نے جہازوں کو مشق سے بچنے کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کو کہا ہے اور متبادل ہوابازی کے راستے تلاش کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک جاپان اور فلپائن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ تائیوان کے صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ ان کا ملک "جان بوجھ کر بڑھے ہوئے فوجی خطرات" کا سامنا کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، 2 دن میں 24 فلسطینی جان بحق

غزہ میں وزارت صحت نےبتایا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران غزہ کے علاقے پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم سے کم 24 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں چھ بچےاور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات، فرانس، چین اور دیگر ممالک نےغزہ میں تازہ پیش رفت پر بحث کے لیے کل ...

غزہ پٹی پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری ، جنگ روکنے مصر کی کوششیں، امریکہ ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوگیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ روکنے کیلئے حرکت میں آ گئی ہے۔مصر نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے راکٹ حملے روکنے کیلئے قاہرہ نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

افغانستان میں بھوک کا بحران: مغرب بھی جزوی طور پر قصوروار

دس لاکھ سے زائد کم سن بچے ہندو کش کی ریاست افغانستان میں شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس ملک کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔ طالبان کے خلاف پابندیوں نے افغانستان کو ایک انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ گزشتہ برس کے ڈبلیو ایف پی 'ورلڈ فوڈ ...

پیلوسی’ عالمی امن کی غارت گر‘ ہیں: شمالی کوریا

امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس ہفتے کے اوائل میں ایشیا کے اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے بعد تائیوان بھی پہنچی تھیں، جس کے بعد چین نے آبنائے تائیوان میں غیر معمولی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان میں میزائل حملوں کی تربیت اور جنگی جہازوں سے حملوں کی مشق بھی کی جا رہی ...

عمران خان پاکستان میں 9 پارلیمانی نشستوں پر لڑیں گے ضمنی انتخابات

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے نو پارلیمانی نشستوں پر ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے اس فیصلہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے ٹویٹر پر عائد کئے دھوکہ دہی کے الزامات، عدالت میں داخل کیا جواب

  ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے درمیان ٹیسلا کے سی ای او نے الزامات عائد کئے کہ ٹویٹر نے اپنے کاروبار کے بارے میں انہیں اس وقت گمراہ کن معلومات دی جب انہوں نے 44 ...