دہلی، یوپی ، اتراکھنڈ اور کرناٹک سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں بھاری بارش کی پیشن گوئی

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2023, 12:00 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 14/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  ملک کے کئی حصوں میں بارشوں کے درمیان ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے۔  آنے والے دنوں میں ملک کے بعض حصوں میں بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 14 ستمبر اور 15 ستمبر کو مشرقی ہندوستان کی ریاستوں میں مانسون فعال ہوگا۔ جبکہ وسطی ہندوستان میں 14 سے 17 ستمبر تک اور مغربی ہندوستان میں 15 سے 17 ستمبر تک مانسونی بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ راجستھان اور اتراکھنڈ میں بھی بارش دیکھنے کو ملے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج یعنی جمعرات کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دہلی میں 15 ستمبر سے بارش کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ نئی دہلی میں اتوار تک ہر روز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری رہے گا۔ جبکہ مطلع ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ ایک یا دو مرتبہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری رہے گا۔ یہاں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج اوڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، ودربھ اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، شمالی پنجاب، ہریانہ کے کچھ حصوں، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، جھارکھنڈ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، سکم، شمال مشرقی ہندوستان اور مراٹھواڑہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ جموں و کشمیر، دہلی، مشرقی گجرات، وسطی مہاراشٹر، آندھرا پردیش کے جنوبی ساحل، اندرونی کرناٹک اور تمل ناڈو میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

مرکز کی جانب سے جاری خشک سالی کے لیے ناکافی فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت کا احتجاج

خشک سالی میں راحت کے طور پر مرکزی حکومت کے ذریعے جاری مطالبے سے بہت کم فنڈ کے خلاف کرناٹک حکومت نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے وزیر اعلیٰ سدارمیا و نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں آج (27 اپریل) یہ احتاج کیا ...

جے ڈی ایس کے ایم پی کا فحش ویڈیو وائرل، کرناٹک حکومت نے تحقیقات کے لئے ایس آئی ٹی تشکیل دی

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی اور جے ڈی ایس کے امیدوار پراجول ریوننا کے جنسی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پراجول ریوننا کا مبینہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے حکومت کو خط لکھ ...

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...