کانگریس لیڈران نے مرکزی حکومت پر لگایا پسماندہ ہندو سماج اورمظلوم طبقے کی ہتک کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2022, 8:15 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو:16؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) ہرسال یوم جمہوریہ کی تقریب میں ریاستوں کی نمائندگی کرنےوالی نمائش  کا اہتمام ہوتاہے۔ اس مرتبہ  ریاست کیرلا کی جانب سےبھیجے گئے انقلابی شخصیت ، سماجی مصلح شری نارائن گرو مجسمہ کو نمائش میں شامل کرنے سے مرکزی حکومت نے انکار کیاہے۔ اس طرح  مرکزی حکومت نے بھارت کی تاریخی  اور  اہم انقلابی شخصیت کی بے عزتی  کی ہے۔ ساتھ ساتھ ظلم و استحصال ، خواتین کی عدم مساوات اور  ذات پات کو ترغیب دینے کا کام کر رہی ہے۔ اس بات کا الزام  کانگریس کے سنئیر لیڈر اور ودھان پریشد کے رکن بی کے ہری پرساد نے لگایا ہے۔ انہوں  نے شری نارائن گرو کے مجسمے کو نمائش پر لگانے سے انکارکرنے  پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کی ۔ایک طرف بنگلور میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  بی کے ہری پرساد نے مرکزی حکومت سے ملک کے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تو وہیں دوسری طرف مینگلور میں  سابق وزیر  بی رماناتھ رائے نے بھی مرکزی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے   شری نارائن گرو کے مجسمے کو یوم جمہوریہ کی نمائش میں شامل کرنےسے انکار کو پورے پسماندہ ہندوسماج کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

دونوں کانگریسی لیڈران نے  الزام لگایا کہ قومی شاعر رابندرناتھ ٹیگور ، مہاتماگاندھی اور بھارتی دستور دینے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکرسے اعزاز پانے والی شخصیت شری نارائن گرو کا سنگھ پریوار سے کنٹرول کیا جاناقابل مذمت ہے ۔

یوم جمہوریہ کےموقع پر دہلی میں ہونے والی ریلی میں ملک کی ثقافتی، مذہبی ، تاریخی ، ترقی اور ملٹری قوت کی نمائش کرنےو الےمجسمے شامل ہوتےہیں۔ اسی طرح ریاستیں بھی اپنی ریاست کی اہمیت  کو اُجاگر کرنے کےلئے مجسموں کو نمائش میں شامل کراتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ریاست کیرلا کے  انقلابی سماجی مصلح شری نارائن گرو کے مجسمے کو بھی پیش کیا گیا تھا لیکن حکومت نے ان کا مجسمہ لگانے سے انکار کیا جس پر  بی کے ہری پرساد اور بی رماناتھ رائے  سخت تنقید کی ہے۔  

بی کے ہری پرساد نے بتایا کہ نارائن گرو کیرلا سے تعلق رکھتےہیں جس  کے تاریخی ثبوت بھی موجود ہیں۔ نارائن گرو کے تعلق سے سینکڑوں دستاویزات موجود ہیں جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے  صدیوں پہلے  سماجی سطح پر کس طرح اصلاحاتی کام کئے ہیں۔ ہری پرساد کے مطابق  ظلم و استحصال، ذات پات، عدم مساوات اور نچلی ذات والوں کی بے عزتی کے خلاف جدوجہد کرتےہوئے انہوں نے  ایک ذات، ایک طبقہ  اور ایک بھگوان کا پیغام دیاتھا۔ ہری پرساد نے بتایا کہ نارائن گرو نے زندگی بھر معاشرےمیں مساوات کے لئےکاوشیں کی تھیں۔ ان کے انقلابی اقدامات کی ستائش کرتےہوئے مہاتما گاندھی نے ان کی حمایت کی تھی۔ اسی طرح رابندر ناتھ ٹیگوراور ڈاکٹر امبیڈکر نے نارائن گرو کو عزت بخشی تھی۔ لیکن آج کی سنگھ پریوار کنڑول والی مرکزی حکومت نے نارائن گروکے مجسمے کا قبول کرنے سے انکارکرکے  ان کی بے عزتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...