سیکس سی ڈی اسکینڈل ؛ پولیس کمشنر  کمل پنت کو متاثرہ خاتون کا خط، ایس آئی ٹی پر الزام

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍ اپریل (ایس او نیوز) سابق وزیر رمیش جار کی  ہولی کی سیکس  سی  ڈی میں مبینہ طور پر ملوث لیڈی نے ایس آئی ٹی پر الزام لگایا ہے کہ ایس آئی ٹی ثبوت کو مٹانے کی کوشش کررہی ہے اور مظلوم کوملزم قرار دینے کی کوشش کررہی ہے ۔

 بنگلورو شہر کے پولیس کمشنرکمل پنت کو لکھے ایک خط میں سیکس  ڈی لیڈی نے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر ملزم کو گرفتار کرے۔ اس نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی ر میش جار کی ہولی  نے اپنی شکایت میں اس کا نام نہیں دیا ہے۔ اس کے باوجود میں آئی ٹی افسروں نے میرے پے انگ گیسٹ باوز کی رہائش پر چھاپہ مارا اور کئی ثبوت تباہ کر دئے ۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ایس آئی ٹی حکومت کے د با ؤ میں کام کر رہی ہے اور مجھے ملزم ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے اس خاتون نے اپنے خط میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ یہ کس طرح کی جا نچ  ہے؟ جوملزم پر توجہ دینے کی بجائے مظلوم پر زیادہ توجہ دی جاری ہے ۔

 انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ایس آئی ٹی نے مجھے جو پوچھا تھا، اس پر میں نے تمام اطلاعات دے دی ہیں ۔ میڈیکل جانچ بیان کی ریکارڈنگ، پی  جی پر پنچ  نامہ یہ تمام جانچ ہوچکی ہے ۔ میں نے بغیر کسی عذر کے جانچ میں بھر پور تعاون کیا۔ حالانکہ ملزم سے صرف 3 گھنٹے پوچھ تاچھ کے بعد آزادی سے گھومنے پھیرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ سب دیکھتے ہوئے مجھے خودشبہ ہورہا ہے کہ اس معاملے میں مظلوم ہوں یاملزم ؟ 

خط میں متاثرہ خاتون نے بھی کہا ہے کہ جارکی  ہولی نے اس کے کردار کو غلط ثابت کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے لئے ایس آئی ٹی اور حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے خاتون نے بھی شکایات کی ہے کہ ایس آئی ٹی اس کی شکایت پر سنجید ہی  نہیں ہے۔ اس معاملہ میں خصوصی  پبلک  پراسیکیوٹر کا تقرر کرنے پر بھی اعتراض کیا ہے۔ خاتون نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اس کی شکایت پر مناسب کارروائی کی جائے کیونکہ میں ایک خاتون مظلوم ہوں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مودی نے سیاسی فائدہ کیلئے ’منگل سوتر‘ پر تبصرہ کیا: وزیر اعلیٰ سدارمیا

  کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دعوے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو خواتین کا منگل سوتر چھین لیا جائے گا،کو مسترد کرتے ہوئے کہا اسے ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ یہ سیاسی طور پر من گھڑت کہانی ہے۔

کرناٹک میں جنسی استحصال کے معاملے پر مودی کی خاموشی خطرناک ہے: راہل گاندھی

  کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روزوزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں خواتین کے خلاف بہیمانہ جنسی مظالم ہو رہے ہیں لیکن مسٹر مودی نے اس معاملے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کہ خطرناک ہے۔

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

پرجو َل ریونّا پارٹی سے معطل ، ملک سے فرار پر سوال، قومی خواتین کمیشن حرکت میں آیا، رپورٹ مانگی

کرناٹک میں   این  ڈی اے کے ایم پی اور موجودہ امیدوار  پرجول ریونّا  کےسیکس اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد  بی  جےپی اور شیوسینا کیلئے اپنا منہ چھپانا مشکل ہوگیا ہے مگر دونوں ہی پارٹیاں ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُلٹا کانگریس کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

کرناٹک میں’’ پرجول ریونّا ‘‘ کا اسکینڈل ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل؛ وائرل ویڈیو زاور پین ڈرائیو کا چرچا

پچھلے چار پانچ دنوں سے ریاست کرناٹک میں وائرل ویڈیو اور پین ڈرائیو کا چرچا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  بہت سے فحش ویڈیوز وہاٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایک پین ڈرائیو ہے جس میں ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں۔ ریاستی حکومت نے معاملے کی جانچ ایس آئی ٹی کو ...

پرجول ریونّا جے ڈی ایس سے معطل، ریاست کی حکمراں کانگریس کی گھیرا بندی سے پارٹی بیک فٹ پر

جے ڈی ایس لیڈر اور ہاسن سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریوناّ کی خواتین کے ساتھ فحش ویڈیوز نے کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ ان ویڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد حکمراں کانگریس نے جے ڈی ایس و بی جے پی سے سخت سوالات کیے جس کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول کو پارٹی سے ...