بھٹکل میں ساحل آن لائن کے زیر اہتمام کیرئیر گائیڈنس پروگرام؛ ماہرین تعلیم کی طرف سے طلبہ کومفید ہدایات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th February 2024, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18 فروری (ایس او نیوز)نیوز پورٹل ساحل آن لائن کی طرف سے شہر کے بلال ہال میں SSLC اور PUC طلباء کے لیے کیریئر گائیڈنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین تعلیم نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ان کی بہترین انداز میں  رہنمائی کی۔

بنگلورسے تعلق رکھنے والے معروف ماہر تعلیم سید تنویراحمد نے کہا کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی؛ طالب علموں کے لئے  چوراہے کی طرح ہوتے ہیں، اس وجہ سے آپ کے پاس کئی آپشنس ہیں ۔ آپ سائنس، کامرس یا آرٹس ڈپارٹمنٹس کے علاوہ بہت سے نئے کورس میں داخلہ لے سکتے  ہیں ۔ اگر ہم نے اپنے مقصد کو صحیح سمت میں نہیں رکھا اور درست انتخاب نہیں کیا تو گمراہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ لہٰذا طالب علم کو پہلے سے ایک ہدف طے کرنا چاہیے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے اور اسے کس میدان کی طرف آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ دوسرے بچوں کے سامنے اپنے بچوں کوکوسنا چھوڑ دیں کیونکہ آج ہر طالب علم باصلاحیت ہے اورطلبہ صحیح راستے کا انتخاب کرکے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے بھٹکل جامع مسجد کے امام اور خطیب مولانا عبدالعلیم خطیبی ندوی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہر کام کا ٹائم ٹیبل بنائے اور اُسی کےمطابق کام کرے، طالب علم کو کبھی فٹبال نہیں بننا چاہئے کہ کوئی اُسے ایک طرف مارے تو دوسرا دوسری طرف مارے، اُسے ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اپنے دوستوں کے بلانے پر اِدھر سے اُدھر چلنا پڑے۔ مولانا نے طلبہ کوکافی مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر  ساحل آن لائن کے ڈائریکٹر جاوید حُسین ارمار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ امین ذُھیب دامودی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا، طالب علم انس ہلّارے نے نعت پاک سنائی، ساحل آن لائن کے کنڑا نیوز ایڈیٹرمحمد رضامانوی نےاستقبال کرتے ہوئے مہمانوں کا مختصر تعارف پیش کیا،  پروفیسر رؤف احمد ساونور  نے  ساحل آن لائن   کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ اسٹاف مُبشر حُسین ہلارے نے شکریہ ادا کیا ۔ مصعب عابدہ نے پروگرام کی نظامت کی ۔ساحل آن لائن کے مینیجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی بھی ڈائس پر موجود تھے ۔ پروگرام میں بھٹکل کے ہائی اسکولوں اور کالجس کے طلبہ کے ساتھ ساتھ مرڈیشور اور منکی کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔