کینیڈا: سپریم کورٹ میں پہلا ہندوستانی نژاد مسلم جج نامزد

Source: S.O. News Service | Published on 19th June 2021, 12:22 PM | عالمی خبریں |

ٹورانٹو، 19؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ کرکے ملکی سپریم کورٹ میں پہلے کسی سیاہ فام شخص کو جج کے طور پر نامزد کیے جانے کی اطلاع دی۔ محمود جمال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ہے، جو اس عہدے پر فائزکیے جانے ہونے والے پہلے مسلم بھی ہوں گے۔

کینیڈ کی 146سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سیاہ فام شخص یا کسی مسلم کو ملک کی عدالت عظمی کا جج نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ایک نئی تبدیلی کی علامت ہے کیونکہ اب تک سپریم کورٹ کے لیے صرف سفید فام جج ہی مقرر کیے جاتے رہے ہیں۔

گوکہ ان کی نامزگی کو ابھی ایوان نمائندگان کی جسٹس کمیٹی سے توثیق کی ضرورت ہوگی تاہم اسے محض ایک رسمی خانہ پری قرار دیا جا رہا ہے۔ رکن پارلیمان جولی ڈیزیروز نے کہا کہ ایک ماہر قانون داں کے طورپر محمود جمال کا کیریئر نہایت شاندار رہا ہے۔

'تاریخی قدم‘ : ٹروڈو نے محمود جمال کی تقرری کا اعلان ایک ٹوئٹ کر کے کیا۔ انہوں نے لکھا”وہ سپریم کورٹ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے... اور اسی لیے میں آج اپنے ملک کی اعلی ترین عدالت کے لیے ان کی تاریخی نامزدگی کا اعلان کر رہا ہوں۔"

تین کروڑ اسی لاکھ آبادی والے ایک ایسے ملک میں جہاں ہر چار میں سے ایک شخص اقلیتی فرقے سے تعلق رکھتا ہے۔ وزیر اعظم ٹروڈو کینیڈا میں نسل پرستی کو ختم کرنے کے شدید خواہاں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس کہا تھا”یہ مسئلہ پورے ملک میں ہے۔ یہ مسئلہ ہمارے اداروں میں بھی موجود ہے۔"

محمود جمال کون ہیں؟ محمود جمال اونٹاریو کی اپیل کورٹ میں سن 2019 سے جج کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے کینیڈا کے چوٹی کے دو لاء کالجوں میں استاذ کے فرائض انجام دیے اور تقریباً ایک دہائی تک وکیل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ سپریم کورٹ میں 35 مقدمات کی سماعت میں حاضر ہوئے۔

جمال 1967میں کینیا کے نیروبی میں ایک   ہندوستانی   نژاد خاندان میں پیدا ہوئے۔ 1981میں کینیڈا منتقل ہونے سے قبل ان کی پرورش و پرداخت برطانیہ میں ہوئی۔

ایوان نمائندگان کی توثیق کے بعد وہ یکم جولائی سے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔