سی اے اے کا خاموشی سے نفاذ؟ پڑوسی ممالک کے غیر مسلم پناہ گزینوں کو شہریت دینے کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری، شرائط وضع

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2021, 11:55 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،30؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر ہنگامہ آرائی کے بعد اس کا تاحال اطلاق نہیں ہو پایا ہے، تاہم وزارت داخلہ کی طرف سے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر کے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے 28 مئی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آئے غیر مسلم پناہ گزینوں سے ہندوستانی شہریت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

اس نوٹیفکیشن میں گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے13/ اضلاع میں مقیم ہندو، سکھوں، جینوں اور بودھوں اور دیگر غیر مسلموں سے شہریت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ سی اے اے کے ذریعہ نریندر مودی حکومت کی جانب سے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہندوؤں، سکھوں، بودھوں، جینوں، پارسیوں اور عیسائیوں کو ہندوستان کی شہریت فراہم کرنے کا التزام کیا گیا تھا لیکن اس کے قواعد تاحال تیار نہیں ہیں۔ لہٰذا، یہ نوٹیفکیشن شہریت کیلئے پہلے سے موجود قواعد کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ نوٹیفکیشن شہریت قانون 1955 / اور 2009 کے تحت جاری کیے ہیں۔

خیال رہے کہ نریندر مودی حکومت جس وقت سی اے اے قانون لے کر آئی تھی تو ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت کی گئی تھی۔ ہندوستان کی مسلم تنظیموں، این جی اوز اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کیلئے امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔ اس قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوئے اور دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کے احتجاج نے دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ مبذول کرائی تھی۔

وزارت برائے داخلی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ لوگ جو گجرات کے موربی، راج کوٹ، پٹن اور وڈودرا میں رہ رہے ہیں وہ ہندوستانی شہریت کیلئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ چھتیس گڑھ کے درگ اور بلودا بازار، راجستھان میں جالور، ادے پور، پالی، باڈمیر اور سیروہی میں رہنے والے افراد بھی اس کے اہل ہیں۔ نیز، ہریانہ کے فرید آباد اور پنجاب کے جالندھر میں رہنے والے پناہ گزین بھی درخواست پیش کرنے کے اہل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن میں اطلاع دی گئی ہے کہ ہندوستان کے شہری کی حیثیت سے اندراج کیلئے پناہ گزینوں کو ایک آن لائن درخواست پیش کرنی ہوگی۔ ان درخواستوں کی جانچ ضلعی کلکٹر یا صرف ہریانہ اور پنجاب کے ہوم سکریٹری ضرورت پڑنے پر معاملوں کے حساب سے خود کرائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...