ہاویری: بیادگی مرچ کی قیمت میں بھاری گراوٹ - کسانوں نے مچایا پُرتشدد ہنگامہ 

Source: S.O. News Service | Published on 12th March 2024, 1:34 PM | ریاستی خبریں |

ہاویری، 12/ مارچ (ایس او نیوز) مشہور بیادگی مرچوں کی قیمت میں اچانک بھاری گراوٹ آنے سے ناراض ہاویری کے کسانوں نے ہنگامہ مچایا جس کے دوران اے پی ایم سی مارکیٹ کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ اور پتھراو کی وارداتیں انجام دی گئیں ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ جیسے ہی بیادگی مرچوں کی قیمت 20 ہزار روپے فی کوئنٹل سے گر کر 8 ہزار روپے فی کوئنٹل پر آنے کا اعلان کیا گیا، کسانوں نے اے پی ایم سی مارکیٹ میں پتھراو شروع کیا ۔ پارک کی گئی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، جس کی وجہ سے اے پی ایم سی اسٹاف کی دو کاریں اور دس  موٹر بائکس جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ دفتر کے اندر گھس کر کھڑکیوں کے شیشوں اور فرنیچر کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا گیا ۔ 
    
مشتعل کسانوں نے افسران کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے آگ بجھانے کے لئے آنے والی فائر سروس کے عملے کو احاطے میں گھسنے سے روکا ۔ ایک مرحلے پر احتجاجیوں نے پولیس کو بھی پیچھا کرکے بھگا دیا ۔ 
    
حالات پر قابو رکھنے کے لئے مزید پولیس فورس طلب کر لی گئی ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...