بی ایس پی امیدوار کی راج ببر کو چپلوں سے پیٹنے کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 8:30 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،16؍اپریل(ایس او نیوز؍یواین آئی) اترپردیش کے فتح پور سیکری پارلیمانی حلقے سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار بھاگون شرما عرف گڈو پنڈت نے اپنے حریف و کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر کو یو پی کی گلیوں میں چپلوں سے پٹائی کی دھمکی دی ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کے مطابق گڈو پنڈت راج ببر اور ان کے حامیوں پر بی ایس پی کے خلاف افواہ پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے یو پی کی گلیوں میں چپلوں سے ان کی پٹائی کرنے کی دھمکی دیتے نظر آرہے ہیں۔طیش زدہ پنڈت نے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کرتے ہوئے گنگا کی قسم کھائی ہے اور ان کے حامیوں کو بے رحمی سے پیٹنے کی بھی دھمکی دی ہے۔دو بار ایم ایل اے رہ چکے پنڈت کو بی ایس پی نے آخر وقت میں راجیو سنگھ کا ٹکٹ کاٹ کر فتح پور سیکری سے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ابھی کل ہی الیکشن کمیشن نے قابل اعتراض بیانات دینے والے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور سماج وادی لیڈر اعظم خان کے خلاف72؍گھنٹوں اور بی ایس پی سپریمو مایاوتی و بی جے پی امیدوار و مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے خلاف48؍گھنٹوں تک کسی بھی انتخابی سرگرمی سے دوررہنے کی پابندی عائد کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...