اُڈپی کے ملپے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا بہیمانہ قتل - ایک خاتون کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th November 2023, 2:25 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 12 / نومبر (ایس او نیوز)  ایک خاتون اور اس کے  تین بچوں کو دھاردار آلات سے حملہ کرکے  وحشیانہ طور پر قتل کرنے کی واردات ضلع اُڈپی کے ملپے پولس تھانہ حدود  میں اتوار صبح پیش آئی ہے ، جبکہ واردات میں ایک  اور خاتون سنگین طور پر زخمی ہوئی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت  حسینہ (46 سال) کے علاوہ اس کی دو بیٹیاں  افنان (23 سال) اور  آئیناز (21 سال)    اور ایک بیٹا  عاصم (12 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گنجے سر والا نامعلوم شخص سفید قمیض اور سفید ماسک پہن کر ایک آٹو رکشہ پر سوار ہوکر آیا تھا،  گھر میں گھس کر تینوں کا قتل کرکے دوسرا  آٹو رکشہ پکڑ کر فرار ہوگیا۔

 پتہ چلا ہے کہ قاتل جب گھر کے اندر حسینہ اور دو جوان بیٹیوں کا قتل کررہا تھا تب  12 سالہ بیٹا عاصم     گھر کے باہر تھا، شور سن کرجب  اندر داخل ہوا تو حملہ آور نے اس بچے کو بھی بڑی بے رحمی سے قتل کر دیا ۔ پتہ چلا ہے کہ   حملہ آور نے مقتولہ حسینہ کی ساس کو بھی نشانہ بنایا اور چاقو کے حملے سے اُسے بھی   شدید زخمی کر دیا  ، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    چیخ و پکار سن کر پڑوس کی ایک لڑکی  جب اپنے گھر سے باہر نکلی  تو  قاتل نے چاقو دکھا کر اسے بھی ڈرانے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا ۔ حملہ آور کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک گنجا شخص تھا اور اس نے اپنے چہرے پر سفید نقاب پہن رکھا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ حسینہ کا شوہر سعودی عربیہ کے ریاض میں  برسر روزگار ہے ۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان کا ایک اور بیٹا بینگلور میں   رہتا ہے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی اُڈپی     سپرنٹنڈنٹ  آف پولس ڈاکٹر ارون کمار اور ڈی وائی ایس پی دینکر   پی کے سمیت پولس کی پوری ٹیم  فوراً جائے واردات پر پہنچ گئی اور جانچ شروع کردی۔ پولس قریبی سی سی ٹی وی فوٹیج  کی بھی مدد سے   معاملے کی   تفتیش کررہی ہے۔

پولس جب جائے واردات پر پہنچی تو لاشیں گھر کے ہال، بیڈ روم، کچن اور باتھ روم کے قریب  خون میں لت پت پائی گئیں،  ان پر چاقو کےذریعے  وار کیا گیا تھا۔  پولس نے فوری طور پر  ملزم کی تلاش کے لیے اڈپی ضلع کے سرحدی علاقے میں گھیرا بندی کا انتظام کیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے  کہ ملزم  آٹو رکشہ  پر آیا تھا اور قتل  کی واردات انجام دینے کے بعد  دوسرے  آٹو رکشہ  کے ذریعے  فرار ہو گیا۔

قتل کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے  ہوئے پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پتہ چلا ہے کہ  خاندان مالی طور پر بااثر ہے اور پولیس قتل کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ قتل کی واردات کو  روکنے کے لیے  جب  حسینہ کی ساس  آگے بڑھی  تو حملہ آور نے اسے بھی چاقو گھونپ دیا۔معلوم ہوا ہے کہ  اس کی  کمر میں چھرا گھونپ کراسے بھی  جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ہے، اس کی حالت بھی نازک بتائی گئی ہے۔

12سالہ لڑکا عاصم  جس کو آخر میں مارا گیا۔ دراصل برہماور پرائیویٹ اسکول کی آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ لڑکا اتوار کی صبح 7 بجے کے قریب پڑوس کے گھر سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے سائیکل پر گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ صبح 8.30 بجے کے قریب ناشتہ کرنے گھر آیا تھا۔ تب تک ملزم گھر میں موجود تین افراد کا قتل کر چکا تھا۔ چیخ و پکار سن کر لڑکا اپنی سائیکل صحن میں چھوڑ کر گھر کے اندر بھاگا۔ اس وقت واردات کرنے کے بعد باہر نکلنے والے ملزم نے گھر میں داخل ہوتے ہی ہال میں چھری سے لڑکے عاصم کے پیٹ پر وار کر دیا۔ معصوم بچہ  عاصم نے وہیں پر دم توڑ دیا۔

ملپے پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس پورے معاملے کی  چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کمٹہ کے تدڑی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا معاملہ : محکمہ ٹورازم کی کارروائی - 21 ٹورسٹ بوٹس کا لائسنس منسوخ

تعلقہ کے تدڑی موڈنگی میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے کا جو معاملہ پیش آیا تھا اس پر محکمہ سیاحت کی طرف سے کارروائی کی گئی اور غیر قانونی طور پر یا لائسنس کی تاریخ ختم ہونے کے باوجود چلائی جا رہی ٹورسٹ بوٹس کے اجازت نامے عبوری طور پر منسوخ کر دئے گئے۔ 

مرڈیشور بستی مکّی میں جنگلاتی زمین پر قبضہ - وزیر منکال وئیدیا پر اٹھ رہی ہیں انگلیاں - محکمہ جنگلات نے لگائی روک

مرڈیشور بستی مکّی میں موجود اتر کنڑا ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا کی صدارت میں چل رہے بینا وئیدیا اسکول سے متصل جنگلاتی زمین پر ناجائز قبضے کی کوشش کے بعد محکمہ جنگلات نے مداخلت کرتے ہوئے وہاں چل رہی کھدائی اور صفائی کے کام پر روک لگا دی ہے ، مگر اس ناجائز قبضے کے معاملے میں ...

ادیب و شاعر نفرت کی آگ کو گلزار بنانے کا کام کریں: بھٹکل میں منعقدہ شعری نشست میں سالک ندوی ‌کا‌اظہار خیال

وطن عزیز ان دنوں انتہائی اہم دور سے گزر رہا ہے۔ایک طرف تہذیبی جارحیت نے ان ہنگاموں کو نہایت سنگین بنا دیا ہے تو دوسری طرف فرقہ پرستی، تنگ نظری،لسانی عصبیتیں، اور طبقاتی کشمکش عروج پر ہے اور بے چہرگی کی بھیڑ میں انسانوں کا وجود ہی گم ہو گیا ہے۔

سرسی : کار خریدی کے نام پر بینکوں کو دھوکہ دینے کے الزام تین افراد پر کیس درج 

کار خریدی کے نام پر بینک کو دھوکہ دینے اور نقلی دستاویزات کے ذریعے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرنے کے الزام میں رویش ہیگڑے، وینکٹرمنا گجانن ہیگڑے اور منی کنٹا چندرا شیکھر نائک کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔

بیلتنگڈی : پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کے خلاف پولیس کی کارروائی - پولیس کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی ہریش پونجا دی پر درج ہوئی ایف آئی آر

غیر قانونی طور پر پتھروں کی کھدائی کرنے والوں کے خلاف پولیس نے اقدام کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث بی جے پی یووا مورچہ کے صدر ششی راج شیٹی کو جب گرفتار کیا تو ایم ایل اے ہریش پونجا نے خود پولیس اسٹیشن پہنچ کر پولیس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے کے علاوہ انہیں دھمکیاں دی تھی ۔ اس پر ...