ٹوکیو اولمپکس: خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ، آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd August 2021, 11:42 AM | اسپورٹس |

ٹوکیو، 2؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹوکیو اولمپک گیمز کے 10 ویں دن پیر کو خواتین کی ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی۔ ہندوستانی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر اولمپک گیمز کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اب ہاکی میں ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ 2016 کے ریو اولمپکس میں ٹیم 12 ویں نمبر پر تھی۔ اس کے علاوہ 1980 میں ٹیم چوتھے نمبر پر تھی۔ تاہم، اس وقت کوئی سیمی فائنل میچ نہیں تھا۔ ٹاپ 3 ٹیموں کا فیصلہ پول میچوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس سے قبل ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں پہنچ کر تمغوں کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

ہندوستانی خواتین ٹیم نے میچ میں اچھی شروعات کی۔ تاہم ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں پہلے کوارٹر میں گول نہیں کر سکے۔ گرجیت کور نے 22 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے بھارت کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ ہاف ٹائم تک اسکور برابر رہا۔ تیسرے کوارٹر میں بھی کوئی گول نہیں ہوا اور ہندوستانی ٹیم 1-0 سے آگے تھی۔ ساتھ ہی چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا کی ٹیم نے زبردست حملہ کیا اور مسلسل دو کارنر بھی حاصل کیے۔ اسے میچ میں مجموعی طور پر 9 پنالٹی کارنر ملے، لیکن وہ اس پر گول نہیں کر سکی۔ وہیں ہندوستانی ٹیم کو صرف ایک کارنر ملا اور اس نے گول کر کے فتح کو یقینی بنایا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرشنا ناگر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کو دلایا پانچواں طلائی تمغہ

ٹوکیو پیرالمپکس میں ہندوستان کے کرشنا ناگر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ہندوستان کو پانچواں طلائی تمغہ دلا دیا ہے۔ کرشنا ناگر نے اتوار کے روز بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز (ایس ایچ-6) مقاملہ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو من کائی کو ہراکر گولڈ جیتا۔

پیرالمپکس: طلائی سے چوکے نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس، ہندوستان کو دلایا چاندی کا تمغہ

  ہندوستانی بیڈمنٹن پیرا کھلاڑی اور گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل یتی راج ٹوکیو پیرالمپکس کے فائنل مقابلہ میں فرانس کے پیرا کھلاڑی لوکاس مزور سے ہار گئے اور انہیں چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹی-20 کرکٹ میں بنگلہ دیشی گیندبازوں کا قہر، نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ملی شکست

گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہترین اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ کو7  وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار گیندبازی کے سامنے پوری طرح بے بس ...