جونسن اور کوربن کا ٹی وی مباحثہ: بریگزٹ کا معاملہ چھایا رہا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th November 2019, 5:30 PM | عالمی خبریں |

لندن  20نومبر (آئی این ایس انڈیا) برطانیہ میں رواں برس 12دسمبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ان انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم بورس جونسن اور اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کے درمیان ٹی وی مباحثے میں بریگزٹ کا موضوع چھایا رہا۔کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اور وزیراعظم بورس جانسن کو بریگزٹ کے معاملے پر اپوزیشن کی سیاسی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کے تلخ جملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

منگل 19 نومبر کی شام کو یہ مباحثہ ٹیلی وژن پر پیش کیا گیا۔ یہ انتخابات سے قبل کا پہلا مباحثہ تھا۔مباحثے میں بورس جانسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے برس اکتیس جنوری کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دیں گے اور یونین کے ساتھ تجارتی سمجھوتے کو بھی سن 2020 کے ختم ہونے سے قبل طے کر لیں گے۔ اس کے جواب میں لیبر پارٹی کے لیڈر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت برسراقتدار آئی تو بریگزٹ معاملے پر ڈیل طے کرنے کے مذاکرات دوبارہ کیے جائیں گے۔جیریمی کوربن نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت سنبھالنے کے تین ماہ کے دوران بریگزٹ پر ایک مرتبہ پھر عوامی رائے کے حصول کا ریفرنڈم کرایا جائے گا اور اس میں برطانوی عوام کو یہ ایک آپشن بھی دیا جائے گا کہ کیا آیا یونین سے نکلنے کے چھ ماہ کے بعد یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کی جائے۔مباحثے کے دوران ایک موقع پر بورس جونسن نے اپنے حریف لیڈر سے پوچھا کہ وہ یونین میں رہنے کو ترجیح دیں گے یا چھوڑنا اْن کے نزدیک اہم ہے۔ اس کی وضاحت میں کوربن کوئی واضح موقف اختیار کرنے سے قاصر رہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ وہ دوسرے ریفرنڈم میں سامنے آنے والی عوامی رائے کا احترام کریں گے۔بریگزٹ معاملے پر بورس جونسن اور جیریمی کوربن کے درمیان انتہائی گرما گرم بحث دیکھنے میں آئی۔ لیبر پارٹی کے لیڈر نے یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے وزیراعظم  کے مقرر کردہ نظام الاوقات کو لغو اور احمقانہ قرار دیا۔ اس کے جواب میں جونسن نے لیبر پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ تاخیری حربوں سے بریگزٹ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششوں میں ہے۔اس مباحثے میں دونوں لیڈروں نے ہیلتھ سروس کے ساتھ ساتھ چند اور موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ مباحثے کے حوالے سے فوری طور مرتب کیے گئے رائے عامے کے جائزے کے مطابق انیس نومبر کا مباحثہ بورس جونس نے جیت لیا ہے اور ان کے حق میں اکاون فیصد ووٹ پڑے جب کہ اپوزیشن لیڈر کی معروضات کو انچاس فیصد لوگوں نے پسند کیا۔کنزرویٹو پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز قدرے سست روی اور کنفیوڑن سے کیا ہے لیکن اب اِس کی مہم مضبوط بنیادوں پر استوار ہو چکی ہے۔ اس وقت رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو اپنی حریف جماعت لیبر پارٹی پر مناسب سبقت حاصل ہے۔ اس وقت دونوں جماعتیں کسی فیصلے کے بغیر ووٹرز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔