یوگی آدتیہ ناتھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،مسلم نام سے بھیجا گیا تھا ای میل؛ تاہر سنگھ اور اوم پرکاش گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 5th January 2024, 7:07 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،5/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مسلم ناموں سے ای میل روانہ کرکے  رام مندر،اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورایس ٹی ایف چیف کو بم سےاڑانے کی دھمکی دینے کے معاملے میں پولس نے دو غیر مسلموں کو گرفتار کرلیا   ہے، جن کی شناخت  تاہر سنگھ اور اوم پرکاش مشرا ن کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق انہوں نے’ زبیرخان اور عالم انصاری ‘نام سے دو فرضی ای میل آئی ڈی بنائیں اورملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور غیر مسلمانوں کو مسلمانوں کے خلاف اُکسانے  کے مقصد سے اس طرح کا دھمکی آمیز  ای میل روانہ کیا۔ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق اس کیس کا ماسٹر مائنڈدیویندرتیواری ہے جو بھارتیہ کسان منچ اوربھارتیہ گئو سیواپریشدکا قومی صدر ہے۔ اس نے  یہ سازش شہرت اور سیکوریٹی حاصل کرنے کے لئے رچی تھی۔حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس نے حماس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے حکومت سے اسرائیل جانے کی اجازت بھی مانگی تھی۔پولیس اس کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔

 واضح رہے کہ مسلم ناموں سے فرضی فیس بُک یا ٹویٹر اکائونٹ بنانے یا پھر ای میل آئی ڈی بناکرمسلمانوں کو بدنام کرنے کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے مگر لکھنؤ میں یوپی ایس ٹی ایف نے جن دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے وہ حیرت انگیزہے۔گرفتارملزمین تاہر سنگھ پرتھوی راج سنگھ( گونڈہ) اور اوم پرکاش بھرت بھووال مشرا (گونڈہ) نے ایس ٹی ایف کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتیہ کسان منچ اوربھارتیہ گئو سیواپریشدکے قومی صدردیویندرتیواری کے کہنے پر فرضی میل آئی ڈی بنائی تھی اور پھر تیواری کےہی میل آئی ڈی پر دھمکی آمیز خط بھیجاجسے اس نے اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے اپنے ٹویٹر ہینڈل سےوزیراعظم مودی،وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ، یوپی پولیس اور میڈیا کوبھیجا اورسیکوریٹی کا مطالبہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق  دیویندرتیواری نےیہ سازش شہرت اورسیکوریٹی حاصل کرنے کے لئے رچی تھی اور اس کی کئی تصویریں برسرااقتدارشخصیات کے ساتھ ہیں۔اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ رسوخ والاشخص ہے،اس کے خلاف لکھنؤ میں کئی مقدمے بھی درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ اس نے حماس کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے حکومت سے اسرائیل جانے کی اجازت بھی مانگی تھی۔ ایس ٹی ایف کی تحقیقات میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس پوری سازش کا ماسٹر مائنڈ خود دیویندر تیواری  ہے۔ گرفتار ملزمین نے بتایا کہ دیویندر تیواری نے ایسا کرنے کےلئےکہا تھا تا کہ اسے سیکوریٹی مل سکے اور اسکی شہرت ہوسکے۔ دیویندر تیواری نےٹویٹ کرکے لکھا  تھا کہ’’آج،۲۷؍ دسمبر۲۰۲۳ء کو دوپہر۲بجکر۷؍منٹ پراتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، ایس ٹی ایف کے سربراہ امیتابھ یش  اورمجھے ایک بار پھر زبیر خان نامی شخص کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوا ہے جس میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس حوالے سے میں موصول ہونے والی میل کی فوٹو کاپی منسلک کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے سیکوریٹی و تحقیقات کامطالبہ کرتا ہوں اور اگر اس پر نوٹس نہ لیا گیا تو شاید میں مان لوں گا کہ اب میرانمبر ان جہادیوں کی جانب سےبلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے اور بہت جلد میں بھی گئوسیوا کے نام پرشہید ہوسکتا ہوں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دیویندرتیواری نے خودکو’ہندورکشاسیل‘ کا صدر بتاتے ہوئے ریاست کے وزیراعلیٰ سےاجازت طلب کی تھی کہ اسے اسرائیل جانے کا موقع دیاجائے تاکہ وہ ’حماس‘ کے خلاف جنگ میں شامل ہو سکے۔اس واقعہ سے قبل دیویندر نے ۲۰؍ستمبر۲۰۲۳ءکو لکھنؤ پولیس کمشنراور ۱۰؍ا کتوبر ۲۰۲۳ء کووزیراعلیٰ کو درخواست بھیج کر اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے سیکوریٹی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا تھا اور ۲۰؍نومبر۲۰۲۳ءکولکھنؤ کے عالم باغ کوتوالی میں اپنی جان کا خطرہ بتاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی تحریردی تھی۔ایس ٹی ایف ذرائع کے مطابق ،دیویندر نے اس سلسلے میں عالم باغ اورسوشانت گولف سٹی تھانوں میں دھمکی کے ای میل بھیجنے کا الزام لگا کر سنگین دفعات میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی شدت! لو لگنے سے دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ افراد کی ہوتی ہے موت، ہندوستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کیا طلب، ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر ایکشن

آندھرا پردیش میں ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی سے متعلق ’ذاتی طور سے وضاحت‘ دینے کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو جمعرات کے روز طلب ...

منیش سسودیا کی عدالتی حراست میں 30 مئی تک توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو شراب کے مبینہ گھوٹالے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 30 مئی تک توسیع کر دی۔ خیال رہے کہ سسودیا کی عدالتی حراست بدھ کو ختم ہو گئی۔ راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے حراست میں توسیع کا حکم ...

عوام نے پی ایم مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کر لیا، 4 جون کو ’انڈیا‘ کی حکومت بنے گی: ملکارجن کھرگے

  کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ (15 مئی) کو لکھنؤ میں کہا کہ چار مرحلوں کے لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا اتحاد مضبوط پوزیشن میں ہے۔ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس 4 جون کو نئی حکومت بنا رہا ہے۔ کانگریس صدر یوپی کے ...

سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا

سپریم کورٹ نے بدھ (15 مئی) کو یو اے پی اے معاملے میں  دہلی پولیس کے ذریعہ نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیر پرکایستھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے پربیر پرکایستھ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ دہلی پولیس نے پرکاستھ کو نیوز کلک میں چینی فنڈنگ ​​سے ہندوستان مخالف ...

امت شاہ نے سنبھالی یوپی کی کمان، ناراض لیڈروں کو منانے کی کوشش; بی جے پی میں کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں!

اتر پردیش میں انتخابات کے چار  مراحل کی تکمیل کے ساتھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو درپیش چیلنجوں کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہیں اب پارٹی کا چانکیہ کہا جاتا ہے، نے سب سے زیادہ لوک سبھا  سیٹوں والی  ریاست کی کمان سنبھال لی ہےناراض چھتریہ  لیڈروں کو راضی کرنا ہو، انہیں ...