گرمی کی شدت! لو لگنے سے دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ افراد کی ہوتی ہے موت، ہندوستان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 7:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ دھول بھری گرم ہوا سے عوام پریشان ہیں اور ’لو‘ لگنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا بھر میں سالانہ 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات لو لگنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ 1990 کے بعد سے 30 سالوں کے اعداد و شمار کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ایک تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 1.53 لاکھ سے زیادہ اموات ’ہیٹ ویو‘ (گرم ہوا) کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ان اموات میں پانچواں (20 فیصد) اور سب سے بڑا حصہ ہندوستان کا ہوتا ہے۔ یعنی لو لگنے کے واقعات میں ہونے والی اموات معاملہ میں ہندوستان کو دنیا میں پہلا مقام حاصل ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے بعد چین اور روس کا نمبر آتا ہے۔ دنیا بھر میں ہیٹ ویو سے جڑی اموات میں چین کا حصہ جہاں تقریباً 14 فیصد ہے، وہیں روس کا تقریباً 8 فیصد ہے۔ موناش یونیورسٹی (آسٹریلیا) کی قیادت میں کی گئی اس تحقیق میں اخذ کیا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے جڑی بیشتر اموات گرمی سے متعلق سبھی اموات کا تقریباً ایک تہائی اور عالمی سطح پر مجموعی اموات کا ایک فیصد ہے۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر گرمیوں میں ہونے والی مجموعی طور پر 1.53 لاکھ اضافی اموات میں سے تقریباً نصف ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں اور 30 فیصد سے زیادہ کا تعلق یوروپ سے ہے۔ یعنی صرف ایشیا میں ہی ہیٹ ویو سے جڑی اموات کی تعداد تقریباً 75 ہزار ہے، جبکہ یوروپ میں یہ تعداد 45 ہزار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس کی عام بجٹ پر سخت تنقید

ام بجٹ پر  پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے بجٹ پر زبر دست تنقید کی  اوراسےایک طرف کرسی بچانے والا بجٹ قراردیا تو  دوسری طرف یہ بھی کہا کہ بجٹ میں کانگریس کے انتخابی منشور کی کئی  اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے ۔

اب کانوڑ یاترا روٹ کی دکانوں پر ’نیم پلیٹ‘ نصب کرنے کے فیصلے کی حمایت میں بھی سپریم کورٹ میں درخواست

سپریم کورٹ نے ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کانوڑ یاترا کے روٹ پر موجود تمام دکانوں پر نیم پلیٹ نصب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم یہ تنازعہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اب سپریم کورٹ میں 'نیم پلیٹ' کی حمایت میں مداخلت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ...

پٹنہ میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں پر لاٹھی چارج، پارٹی کا ریاست گیر احتجاج کا اعلان

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ریاستی یوتھ کانگریس نے بدھ کو اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ پر مشتعل کانگریس پارٹی نے آج جمعرات کو تمام ضلع دفاتر پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

مانسون اجلاس: بجٹ پر دوسرے دن بھی بحث جاری، لوک سبھا میں رجیجو کے بیان پر اپوزیشن کا ہنگامہ

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج جمعرات   کو چوتھا دن ہے اور بجٹ پر مسلسل دوسرے روز بھی بحث جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں ہنگامہ برپا کر رہے ہیں، ان کے مطابق بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ بجٹ کو لے کر ایوان میں گزشتہ روز بھی ہنگامہ کیا گیا تھا اور اپوزیشن ...