الیکشن کمیشن نے آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو کیا طلب، ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر ایکشن

Source: S.O. News Service | Published on 15th May 2024, 7:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 15/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) آندھرا پردیش میں ووٹنگ کے دوران تشدد معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تشدد کے واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی سے متعلق ’ذاتی طور سے وضاحت‘ دینے کے لیے ریاست کے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو جمعرات کے روز طلب کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آندھرا پردیش میں گزشتہ پیر کو ہوئے لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب کے دوران کئی حصوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے تھے۔ تشدد کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ریاست کے اعلیٰ افسران کو 16 کو  دہلی دفتر طلب کیا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ 2019 کے عام انتخاب کے مقابلے میں اس بار انتخابی تشدد زیادہ ہوا ہے۔ برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور اپوزیشن پارٹی دونوں نے ایک دوسرے پر تشدد کا سہارا لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بہرحال، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے ریاست میں ووٹنگ کے دن تشدد کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ الیکشن کمیشن اعلیٰ افسران سے مکمل جانکاری حاصل کرنے کے بعد اس معاملے میں آگے کی کارروائی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت کو یاد دلایا ہے کہ ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق اب بھی نافذ ہے۔ ساتھ ہی اس نے چیف سکریٹری اور پولیس چیف سے یہ یقینی بنانے کے لیے کہا ہے کہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جب آندھرا کے افسران جمعرات کو الیکشن کمیشن دفتر میں حاضر ہوں گے، تو ریاست کے اعلیٰ افسران سے انتخاب کے بعد پرتشدد واقعات کو روکنے میں انتظامیہ کی ناکامی کے اسباب کو ذاتی طور پر سمجھانے کے لیے کہا جائے گا۔ ان سے مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعہ سے بچنے کے لیے اٹھائے جانے والے احتیاطی اقدام کے بارے میں بھی پوچھا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممتا بنرجی کا ’نیتی آیوگ‘ کو ختم کرنے اور ’پلاننگ کمیشن‘ کو بحال کرنے کا مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیتی آیوگ کو ختم کرنے اور پلاننگ کمیشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی ہفتہ، 27 جولائی کو نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ ممتا بنرجی نے موجودہ تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’نیتی آیوگ کو ہٹاؤ، پلاننگ کمیشن کو ...

نوی ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم، متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

نوی ممبئی یعنی نئی ممبئی میں ایک تین منزلہ عمارت 'اندرا نواس' گر گئی ہے ۔ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ شہباز گاؤں میں اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف، ممبئی پولیس، محکمہ  فائر اور میونسپلٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچاؤ آپریشن شروع کیا۔

سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

  سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

شمال مغربی ہندوستان میں مانسون پھر سے سرگرم، پنجاب-ہریانہ سے دہلی اور یوپی تک بارش کا امکان

جولائی کا آخری ہفتہ جاری ہے اور مانسون ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے۔ کم بارش سے پریشان شمالی ہندوستان میں اب کئی دنوں تک بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس بار پر بھی خوب بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سے ممبئی تک بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کا بل پینڈنگ رکھنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے مرکز سے طلب کیا جواب

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر مغربی بنگال اور کیرالہ حکومتوں کے ذریعہ بل پینڈنگ معاملے میں داخل عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے مغربی بنگال اور کیرالہ کے گورنرس کے سکریٹریز سے بھی ان ریاستی حکومتوں کی طرف سے داخل علیحدہ درخواستوں کے بارے میں ...