بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd April 2024, 3:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/اپریل (ایس او نیوز)  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح گیارہ بجے  تنظیم ملیہ جمعہ مسجد  نوائط کالونی میں نماز جنازہ  ادا کی گئی  پھر  نوائط کالونی قبرستان میں تدفین میں عمل میں آئی۔ اس  موقع پر سینکڑوں لوگ جنازے میں شریک ہوئے  اور اہل خانہ کے ساتھ     تعزیت کرتے ہوئے  مرحوم کے حق میں مغفرت کی دعائیں کیں اور  گھر والوں کو  صبر کرنے کی تلقین کی۔

یاد رہے کہ اتوار شام کو   ایک چودہ سالہ لڑکا    انعام اللہ ابن مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی  اور نوجوان عالم  و حافظ قران محمد کاشف رکن الدین بحر عرب میں غرق ہوگئے تھے۔ انعام اللہ کو اُسی وقت سمندر سے برآمد کرلیا گیا تھا جو بعد میں انتقال کرگیا تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد رات قریب ساڑھے گیارہ بجے  اس لڑکے کی نماز جنازہ نوائط کالونی  تنظیم جمعہ مسجد میں ادا کرکے نوائط کالونی قبرستان میں تدفین میں عمل آئی تھی، مگر  کاشف کا پتہ نہیں چل پایا تھا۔

ماہر تیراک اورغوطہ خور نوجوانوں کی ٹیم نے   پوری رات کاشف کی تلاشی مہم جاری رکھی، اس موقع پر بعض نوجوانوں نے  طاقتور بیٹریوں  کا استعمال کرتے ہوئے سمندر کنارے کھڑے ہوکر غوطہ خوروں کی مدد کی۔

رات کے آٓخری پہر میں فجر کی اذان سے کچھ منٹ پہلے  جب سمندر کا پانی اُترنے لگا تو نعش خود بخود اوپر آگئی اور نوجوانوں نے   فوری  نعش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ میت سرکاری اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں لوگ فجر کی نماز کے بعد سرکاری اسپتال   پہنچ گئے اور میت کا آخری دیدار کرتے ہوئے گھر والوں کے ساتھ تعزیت کی۔

پوسٹ مارٹم کے بعد میت اُن کے مکان آزاد نگر فرسٹ کراس لے جائی گئی، یہاں بھی سینکڑوں لوگوں نے  اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی، پھر  ضروری کاروائیوں کے بعدصبح گیارہ بجے تنظیم جمعہ مسجد میں نماز جنازہ کے بعد قریبی قبرستان میں   تدفین عمل میں آئی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔