چکمگلورو میں مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے کے خلاف پارٹی کارکنان نے لگائے "واپس جاو" کے نعرے

Source: S.O. News Service | Published on 11th March 2024, 6:31 PM | ریاستی خبریں |

چکمگلورو ، 11 / مارچ (ایس او نیوز) اڈپی چکمگلورو حلقے سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر شوبھا کرندلا جے کے خلاف انہیں کی پارٹی کے کارکنان اور لیڈروں نے پارٹی کے دفتر میں ہی اپنی نارضگی کا مظاہرا کرتے ہوئے اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا اور "واپس جاو" کے نعرے لگائے ۔ اس کی وجہ سے شوبھا کرندلاجے اور ان کے ساتھ موجود پارٹی لیڈروں کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

    معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کی طرف سے درج فہرست قبائلیوں کے تعلق سے ایک جائزاتی کنوینشن پارٹی دفتر میں منعقد کیا گیا تھا جس میں بی جے پی شیڈول ٹرائب مورچہ کے ریاستی صدر بنگارو ہنومنتھو، سابق وزیر آراگا جیانیندرا، الیکشن انچارج بھانو پرکاش، بی جے پی ضلع صدر ایم آر دیو راج شیٹی اور سی ٹی روی وغیرہ شریک تھے ۔
    
جیسے ہی پارٹی لیڈروں نے خطاب کرنا شروع کیا تو سیکڑوں پارٹی کارکنان نے "شوبھا ، واپس جاو" کے نعرے بلند کرنا شروع کیا اور لیڈروں پر سے اصرار کے ساتھ مطالبہ کیا کہ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں شوبھا کرندلاجے کو ٹکٹ نہ دینے کے لئے  دباو بنایا جائے ۔ نعرے بازوں نے یہ مطالبہ بھی رکھا کہ شوبھا کے بجائے آنے والے الیکشن میں سی ٹی روی کو ٹکٹ دیا جائے ۔
    
سی ٹی روی سمیت دیگر لیڈروں نے پارٹی کارکنان کو خاموش کرنے کی لاکھ کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، اجلاس میں افراتفری مچ گئی اور ایک مرحلے پر پارٹی کارکنان اور لیڈران کے بیچ زبانی تکرار تیز ہوگئی ۔ اس کے بعد پارٹی کارکنان نے دفتر کے سامنے ہی شوبھا کرندلاجے کے خلاف احتجاج شروع کیا اور نعرے بازی جاری رکھی ۔ 
    
اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے  پارٹی کے ناراض کارکنان نے کہا کہ ہم نے اڈپی - چکمگلورو حلقے سے دو مرتبہ شوبھا کرندلاجے کی جیت کو یقینی بنایا تھا ۔ لیکن منتخب ہونے کے بعد وہ ہمارے مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں ۔ اس ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں میں پانچ بی جے پی امیدواروں کی شکست کے لئے شوبھا ذمہ دار ہیں ۔ اگر اس مرتبہ پارٹی کمان انہیں ٹکٹ دینے پر بضد ہے تو پھر ان کی شکست ٹالی نہیں جا سکتی ۔ پارٹی کے لیڈران اور کارکنان شوبھا سے غیر مطمئن ہیں اور وہ ان کے لئے انتخابی مہم چلانے سے دور رہیں گے ۔ شوبھا کو چھوڑ کر کسی کو بھی ٹکٹ دیا جائے ۔ یہ ٹکٹ سی ٹی روی کو دیا جانا چاہیے جو پارٹی کے لئے پوری طرح مخلص ہیں ۔
    
احتجاجی کارکنان نے اس بات پر بھی اپنی ناراضگی جتائی کہ ایڈی یورپا نے ہائی کمان سے پہلے ہی شوبھا کرندلاجے کو امیدوار بنانے کے تعلق سے ہر جگہ مشہور کر دیا ہے ۔ 
    
ٹمکورو میں سومنا کے خلاف نعرے بازی :اسی طرح ٹمکورو پارلیمانی حلقے سے ملی خبر کے مطابق یہاں سابق وزیر اور پارلیمانی ٹکٹ کے خواہشمند وی سومنّا کے خلاف بھی بی جے پی کارکنان نے مظاہرا کیا اور"واپس جاو" کے نعرے لگائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تپتوراور دیگر مقامات سے بی جے پی کے کارکنان کیبنہلّی کراس پر جمع ہوئے اور رکن پارلیمان جی ایس بسواراجو اور سومنّا کے خلاف نیشنل ہائی وے پر راستہ روکو احتجاج کیا ۔ مخالفانہ نعرے بازی کے ساتھ سڑک پر ٹائر بھی جلائے گئے ۔ ان مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سابق رکن پارلیمان جی سی مادھو سوامی کو اس مرتبہ امیدوار بنایا جائے۔
    
اس موقع پرمادھو سوامی کے ایک حامی نے اپنے جسم پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اسے روک لیا ۔ 
    
مظاہرین نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقامی لوگوں سے ہٹ کر باہر کے لوگوں کو ٹمکورو حلقے سے امیدوار بنایا جائے گا اور پارٹی کارکنان کو اعتماد میں لیے بغیر مٹھوں کے سوامیوں سے ملاقاتیں کرکے الیکشن لڑنے کی کوششیں کی ہونگی تو پھر ایسے امیدوار کا الیکشن جیتنا مشکل ہو جائے گا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...