ریاستی کانگریس پر بی جے پی کے الزامات چھوٹے اور بے بنیاد: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2023, 12:54 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17/ اکتوبر (ایس او  نیوز/ایجنسی ) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا کہ کانگریس حکومت ریاست میں کنٹراکٹروں سے رقم وصول رہی ہے تا کہ اس کا استعمال پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کر سکے۔

اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی کہ یہ الزامات سیاسی بدنیتی پرمبنی ہیں اور ان کو بنیاد بنا کر بی جے پی اگر احتجاج بھی کرتی ہے تو عوام اس پر کوئی توجہ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے اس کو جو اطلاع دی گئی اس کی بنیاد پر اپنا کام کر دیا ہے اب اس کو بنیاد بنا کر سیاسی الزام تراشی درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جو چاہے کر لے عوام اس پر بھروسہ کرنے والے نہیں ہیں۔ بی جے پی کا احتجاج محض سیاسی مقصد کو ذہن میں رکھ کر ہے، عوامی مفاد سے اسے کچھ لینا دینا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور ریاست میں ہونے والے انتخابات کو ریاستی حکومت یا کانگریس سے جوڑنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اس معاملے کی کسی ایجنسی یا کمیشن سے جانچ کروانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سی ٹی روی کے اس بیان پر کہ کرناٹک میں کانگریس حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ پانچ ریاستوں میں انتخابات کے لئے فنڈنگ کا انتظام کرے۔ سدارامیا نے کہا کہ سی ٹی روی نے ہمیشہ سے جھوٹ ہی کہا ہے ان کے اس جھوٹ پر توجہ دینے یا اس کا جواب دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ریاست کے دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ کی خبروں سے متعلق ایک سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ریاست میں بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا ۔ بارش کی قلت کے سبب بجلی سے چلنے والے پمپ سیٹ پوری طرح سوکھ کر خراب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ سے ترسیل میں 2000 میگاواٹ بجلی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...