2024 میں بی جے پی کو 100 سیٹوں پر سمیٹنے پر نتیش کمار کا زور، اپوزیشن کے اتحاد کیلئے کانگریس کو حکمت عملی طے کرنے کا مشورہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2023, 12:58 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 19/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی )  وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اپوزیشن کے وسیع تر اتحاد کو یقینی بنانے کے  لئے کانگریس سے جلد فیصلہ کرنےکی اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ’’ اگر سب لوگ مل کر لڑیں گے تو بی جےپی ۱۰۰؍ سے بھی کم   سیٹوں پر سمٹ جائے گی۔‘‘ نتیش کمار یہاں سری کرشن میموریل ہال میں سی پی آئی ایم ایل کے قومی کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ 

 وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو متحد کرنے پر زور دینے کے ساتھ ہی اشاروں اشاروں میں انہیں انتباہ بھی دیا ہے ۔ نتیش کمار نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کو  مخاطب کرتےہو ئے کہا کہ ملک کی زیادہ سے زیادہ پارٹیوں کو متحدکرکے چلیں گے تو آپ جان لیں کہ نتیجہ کیا ہوگا، اگر آپ نے پورے ملک کے حق میں سوچ لیا تو پورے ملک کو بھی فائدہ ہوگا اور آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ آپ لوگ جس دن فیصلہ کریں گے ، اسی دن ہم سب لوگ متحد ہوجائیں گے اور ۲۰۲۴ء کا لوک سبھا الیکشن مل کر لڑیں گے۔ نتیش نے کہا کہ اگر مل کر لڑیں گے  تو بی جے پی سے نجات مل جائے گی۔ میں جو بات شروع سے کہہ رہا ہوں ، اگر اس کو مانتے ہوئے آپ لوگ ٹھیک سے سوچ  لیں گے تو بی جے پی والے  ۱۰۰؍سے بھی نیچے  چلےجائیں گے۔ ان کی شکست طے ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ۲۶؍ جولائی ۲۰۱۷ء کو جب مہاگٹھ بندھن سے الگ ہوکر بی جےپی کے ساتھ این ڈی اے میں واپس ہوئے تھے تو اس وقت بھی انہوں نے اسی طرح کی بات کی تھی۔  اس جلسے میںنتیش کمار نے کہا کہ بہار میں ہم لوگ ساتھ ہیں ۔ یہاں کوئی دقت نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح سے قومی سطح پر بھی زیادہ سے زیادہ پارٹیاں ایک ساتھ آئیں ۔ اگر آپ سب کوساتھ لے کر چلیں گے تو ملک صحیح سمت میں چلے گا اور سماج میں یکجہتی رہے گی۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی یا بی جےپی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک کی حالت خراب ہورہی ہے۔   اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران مختلف پارٹیوں سے بات چیت ہوئی کہ زیادہ سے زیادہ پارٹیاں متحد ہوں۔ انہوں نے کنونشن میں موجود لوگوں سے پوچھا کہ آج کیا ہورہا ہے، دیکھ رہے ہیں نا، آزادی کی لڑائی کو بھی بھلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جن کو آزادی کی لڑائی سے کوئی مطلب نہیں تھا وہ لوگ نئی تاریخ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہرچیز کو بدلنا چاہ رہے ہیں۔ پچھلے کئی سال سے کوئی کام تو ہو نہیں رہا ہے ، لیکن تشہیر خوب کی جارہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے وزیراعلیٰ  نتیش کمار اور تیجسوی یادو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بھی وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے ہیں۔ سلمان خورشید نے سی پی آئی ایم ایل اے کے کنونشن میں ہر طرف لال جھنڈوں کی طرف اشارہ رکرتے ہوئے امیرخسرو کے اس مصرعے سے اپنی بات شروع کی کہ ’لالی دیکھن میں گئی ، اور میں بھی ہوگئی لال۔‘ انہوں نے کہا کہ بدلتے وقت اور مانگ کے پیش نظر سی پی آئی ایم ایل نے آئین اور جمہوریت بچانے کی مہم شروع کی ہے۔انہوں نے بھروسہ دلایا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے اس پیغام کو کانگریس اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی ایک اور فہرست، راج ببر اور آنند شرما کا نام شامل

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست آج جاری کر دی۔ منگل کے روز جاری کی گئی اس فہرست میں 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لوک سبھا سیٹ ہماچل پردیش کی ہیں، جبکہ 1-1 لوک سبھا سیٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کی ...

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

دو مرحلوں کے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا حتمی ڈیٹا جاری، حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 7 مرحلوں میں شروع ہوئے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔حتمی ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ڈیٹا جاری کرنے میں کافی وقت لگا۔ ...

کئی ریاستوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا، درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

 ملک بھر کی ریاستوں میں موسم کے کئی رنگ نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف پہاڑوں پر بے موسم برف باری اور بارش سیلابی صورتحال پیدا کر رہی ہے تو دوسری طرف بڑھتا ہوا درجہ حرارت تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے۔ پہاڑوں پر برف باری سے راجدھانی دہلی میں گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، تاہم مشرقی ہندوستان ...

منی پور تشدد میں سی بی آئی کا سنسنی خیز انکشاف، جن خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی گئی انہیں پولیس نے بھیڑ کے حوالہ کیا تھا!

ملک کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں گزشتہ سال ذات پات کے تشدد کے دوران دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی گئی تھی۔ اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے کیس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ اب اس معاملے میں سی بی آئی نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے ...