آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

Source: S.O. News Service | Published on 16th April 2024, 12:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے بات کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اس دوران راہل گاندھی نے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں کہ وہ آئین بدل دیں گے۔ کانگریس پارٹی آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی۔ ہر ہندوستانی کی حفاظت کرنا کانگریس پارٹی کی ذمہ داری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کہتے ہیں کہ ملک میں ایک زبان اور ایک لیڈر ہونا چاہیے، حالانکہ کوئی بھی زبان اوپر سے نہیں تھوپی جا سکتی، کیونکہ وہ شخص کے دل کے اندر سے آتی ہے۔ کس کو یہ بتانا کہ آپ کی زبان میری زبان سے کمتر ہے، یہ اس شخص کی بے عزتی ہے۔ یہ نظریہ کہ ہندوستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہونا چاہیے، یہ ہر نوجوان ہندوستانی کی بے عزتی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ کانگریس لوگوں کے اقدار، ثقافت، زبان اور مذہب کا احترام کرتی ہے، جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملکی باشندوں پر اپنے نظریات تھوپنا چاہتے ہیں۔‘‘ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے انگریزوں سے آزادی اس لیے نہیں پائی تھی کہ آر ایس ایس نظریات کے غلام بن جائیں۔ ہندوستان متنوع پھولوں کے گلدستے کی طرح ہے اور ہر پھول گلدستے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ہر پھول ایک ہی رنگ کا ہونا چاہیے۔‘‘

راہل گاندھی نے مرکز کے ساتھ ساتھ کیرالہ کی ریاستی حکومت پر وائناڈ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ مقامی مسائل کو حل کرنے میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کانگریس نہ تو مرکز میں برسراقتدار ہے اور نہ ہی ریاست میں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے اس یقین کا ضرور اظہار کیا کہ جلد ہی کانگریس دونوں ہی جگہ برسراقتدار ہوگی۔ کانگریس لیڈر کی اس بات پر لوگوں نے خوب تالیاں بجائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت کے بعد اندور میں بھی لگا کانگریس کو جھٹکا؛ کانگریسی اُمیدوار نے واپس لیا پرچہ نامزدگی؛ بی جے پی میں ہوئے شامل

گجرات  کے سورت  کی طرح مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی کانگریس کو ایک  بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ  اندور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس  پارٹی کے امیدوار اکشے کانتی بام نے اپنا پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے۔ یہی نہیں کانگریس چھوڑ کر اکشے بام بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...