الیکٹورل بونڈز: نفٹی اور سینسیکس کمپنیوں کا 81فیصد عطیہ بی جے پی کے حصے میں

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2024, 11:41 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 31/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) اپریل ۲۰۱۹ءسے انتخابی بونڈز خریدنے والی کمپنیوں میں سے ۱۵، نفٹی ففٹی میں درج ہیں، جن میں سے ۸؍  بی ایس ای سینسیکس کا بھی حصہ ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق نفٹی ففٹی میں درج ۱۵؍ کمپنیوں کے ۶۴۶؍ کروڑ روپے کے کل انتخابی بونڈز چھڑائے گئے جبکہ ان میں سینسیکس میں درج کمپنیاں تقریباً نصف ہیں، یعنی ۳۳۷؍ کروڑ روپے ان کمپنیوں سے آئے ہیں۔ بی جے پی نے ۱۵؍ کمپنیوں کے ذریعہ خریدے گئے ۵۲۱؍ کروڑ روپے کے بونڈز کو کیش کروایا ہے یعنی اس رقم کا ۸۱؍ فیصد حصہ۔ ان دونوں انڈیکس پر لسٹیڈ کمپنیاں ملک کی معیشت میں کلیدی شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ متذکرہ ۱۵؍ کمپنیوں میں سے ۱۳؍ نے بی جے پی کو چندہ دیا جبکہ دو (آئی ٹی سی اور ٹیک مہندرا) نے مرکز میں حکمراں پارٹی کو کوئی عطیہ نہیں دیا۔ 

سینسیکس پر لسٹیڈ ۸؍ کمپنیاں جنہوں نے انتخابی بونڈز خریدے تھے، وہ بھارتی ایئرٹیل، الٹرا ٹیک سیمنٹ، بجاج فائنانس، آئی ٹی سی، مہندرا اینڈ مہندرا، ماروتی سوزوکی، سن فارما اور ٹیک مہندرا تھیں۔ ان کے علاوہ نفٹی لسٹ میں شامل ۷؍  اضافی کمپنیوں نے بونڈز خریدے جن میں ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، ڈیوس لیبارٹریزسپلا، گراسم، ہیرو مورٹو کوپ، بجاج آٹو اور یو پی ایل لمیٹڈ شامل ہیں۔ 

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق نفٹی کی ۱۵؍ کمپنیوں میں سے فارماسیوٹیکل اور آٹوموبائل کے شعبوں میں چار، دو سیمنٹ مینوفیکچررز، ٹیلی کمیونیکیشن، مالیاتی خدمات، کیمیکلز اور آئی ٹی کے شعبوں میں ایک ایک، اور آئی ٹی سی، جن کی موجودگی زراعت اور ایف ایم سی جی ہوٹل اور آئی ٹی سے لے کر متعدد شعبوں میں ہے۔ 

بی جے پی کو بھارتی ایئرٹیل سے سب سے زیادہ ۴ء۱۹۷؍ کروڑ روپے ملے، اس کے بعد یونائیٹڈ فاسفورس انڈیا ۶۰؍ کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ فہرستوں میں درج چاروں دوا ساز کمپنیوں نے بی جے پی کو عطیہ کیا۔ سپلا نے ۳۷؍ کروڑ روپے، سن فارما نے ۵ء۳۱؍ کروڑ روپے، ڈیوس لیبارٹریز نے ۳۰؍ کروڑ روپے اور ڈاکٹر ریڈی نے ۲۵؍ کروڑ روپے دیئے۔ چار آٹوموبائل کمپنیوں نے بھی بی جے پی کو عطیہ دیا جن میں مہندرا اینڈ مہندرا ۲۵؍ کروڑ روپے، ہیرو موٹو کورپ اور ماروتی سوزوکی، ہر ایک نے ۲۰؍ کروڑ روپے، اور بجاج آٹو نے ۱۰؍ کروڑ روپے دیئے۔ 

بی جے پی کے بعد ان کمپنیوں سے سب سے زیادہ بونڈ حاصل کرنے والی پارٹی بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) ہے جو دسمبر ۲۰۲۳ء میں کانگریس کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے تک تلنگانہ میں بر سر اقتدار تھی۔ ان میں سے کئی کمپنیاں، خاص طور پر دوا سازی کے شعبے میں، ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے باہر کام کرتی ہیں۔ بی آر ایس کو کل ۶ء۵۳؍ کروڑ روپے ملے: ڈاکٹر ریڈی سے ۳۲؍ کروڑ روپے، ڈیوس لیبارٹریز سے ۲۰؍ کروڑ اور آئی ٹی سی سے۶ء۱کروڑ روپے۔ 

کانگریس ان کمپنیوں سے بونڈز کے حصول کے معاملے میں تیسری سب سے بڑی پارٹی تھی، جس کی کل رقم۲ء۲۱کروڑ روپے تھی۔ اس کے تین عطیہ دہندگان میں سے ہر ایک فارماسیوٹیکل سیکٹر میں ہے۔ اسے ڈاکٹر ریڈی سے ۱۴؍ کروڑ روپے، ڈیوس سے ۵؍ کروڑ روپے اور سپلاسے ۲ء۲؍ کروڑ روپے ملے۔ 

ادیشہ کی حکمراں پارٹی بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے ان کمپنیوں سے کل ۲۰؍ کروڑ روپے چھڑائے، الٹرا ٹیک اور گراسم، ہر ایک سے۱۰؍ کروڑ روپے، یہ دونوں آدتیہ برلا گروپ میں سیمنٹ بنانے والی کمپنیاں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ برلا گروپ کی دو دیگر کمپنیوں ، برلا کاربن انڈیا اور برلا اسٹیٹس نے مل کر ۱۰۷؍ کروڑ روپے کا عطیہ دیا، جس میں سے ۱۰۵؍ کروڑ روپے بی جے پی او ر ۲؍ کروڑ روپے شیوسینا نے چھڑائے تھے۔ 

تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) جس نے حال ہی میں آندھرا پردیش میں بیک وقت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے، نے صرف ڈاکٹر ریڈی سے ۱۳؍ کروڑ روپے لئے۔ کسی دوسری کمپنی نے پارٹی کو چندہ نہیں دیا، جو مئی ۲۰۱۹ء سے ریاست میں اقتدار میں نہیں ہے۔ 

دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو۹؍ کروڑ روپے ملے۔ ۸؍ کروڑ روپے بجاج آٹو سے اور ایک کروڑ روپے ٹیک مہندرا سے۔ 

دوسری پارٹیاں جنہوں نے نفٹی ففٹی یا سینسیکس کمپنیوں سے رقم وصول کی وہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، شیو سینا، نیشنل کانفرنس (این سی) اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) ہیں۔ ان پارٹیوں میں سے ہر ایک نے۵؍ کروڑ روپے سے کم رقم کیش کروائی ہے جبکہ جے ایس ڈبلیو اسٹیل، نفٹی اور سینسیکس دونوں پر درج ہے۔ کمپنی نے انتخابی بونڈز کے ذریعے کوئی عطیہ نہیں دیا، حالانکہ جندال گروپ کی دیگر کمپنیوں نے کل ۵ء۱۹۵؍ کروڑ روپے کی رقم دی ہے جس میں سے بی جے ڈی کو ۱۳۰؍ کروڑروپے ملے۔ بی جے پی کو ۴۲؍ کروڑ، کانگریس کو ۲۳؍ کروڑ اور شیوسینا کو ۵؍ کروڑ روپے ملے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریزرویشن کے سوال پر پی ایم مودی تلملا گئے ہیں، وہ بدلے کا رویہ اختیار کر رہے: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی

بی جے پی کے خلاف حملہ تیز کرتے ہوئے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر اے. ریونت ریڈی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر سنگین الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ وہ بھگوا پارٹی سے اس کی ریزرویشن ختم کرنے کی مبینہ سازش کو لے کر سوال کیا، اس لیے ...

کورونا ویکسین کووی شیلڈ کے منفی اثرات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا، تحقیقاتی پینل تشکیل دینے کی درخواست

کووی شیلڈ ویکسین کے حفاظتی پہلوؤں پر تنازع اب سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ بدھ یکم مئی کو عدالت میں خطرے کے عوامل کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہر طبی پینل تشکیل دینے کی درخواست کی گئی۔ اس کے علاوہ صحت عامہ کے تحفظ کے لیے ہدایات جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...