بینگلورو کیفے بلاسٹ معاملے میں این آئی اے نے کیا بی جے پی کارکن کو گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2024, 11:09 AM | ریاستی خبریں |

بینگلورو، 6 / اپریل (ایس او نیوز) کنڑا میڈیااور دوسرے ویب سائٹس سمیت کئی ٹی وی نیوز چینلوں پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق بینگلورو کے رامشورم کیفے میں ہوئے بم دھماکے کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے شیموگہ کے تیرتہلّی سے ایک بی جے پی کارکن کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا ہے جس کی شناخت سائی پرساد کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ این آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے شیموگہ میں دو نوجوانوں کی موبائل دکانوں اور ان کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جس کے بعد ان مشتبہ نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کی روشنی میں سائی پرساد کو حراست میں لیا گیا ہے۔  مبینہ طور پر رامیشورم کیفے بلاسٹ کے کلیدی ملزم مصور حسین شاہ زیب نے جو موبائل فون استعمال کیا تھا سائی پرساد کے ذریعے فراہم  کیا گیا تھا ۔ 
    
دوسری طرف تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے دہشت گردی جیسے حساس معاملے کی تفتیش میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں اس کے علاوہ مشتبہ ملزموں کی شناخت ظاہر ہو جانے کی وجہ سے ان کے تحفظ کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ 
    
این آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنسی کی طرف سے مفرور اور گرفتار شدہ ملزمین کے ساتھ حال یا ماضی میں کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے والے تمام افراد بشمول ان کے کالج کے ساتھیوں تک سے تفتیش کی جا رہی ہے تا کہ معلومات اور شواہد اکٹھا کیے جا سکیں ۔ 
    
این آئی اے کے مطابق گرفتار شدہ مزمل شریف نے بم بلاسٹ کی سازش تیار کرنے والا اہم ملزم ہے جس نے مصور حسین اور طحٰہ متین کو دھماکہ کرنے کے لئے ضروری تعاون فراہم کیا تھا ۔ 
    
خیال رہے کہ این آئی اے نے مصور حسین شاہ زیب اور طحٰہ متین دونوں کو مفرور ملزم قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لئے سراغ فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کیا ہے اور عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

کرناٹک کانگریس نے راہل گاندھی و سدارمیا کی اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف جے پی نڈا و امیت مالویہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کرناٹک بی جے پی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو  سے متعلق ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ کانگریس نے اس ویڈیو کے حوالے سے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج امیت مالویہ نیز کرناٹک بی جے پی کے صدر بی وائی وجیندر کے خلاف الیکشن ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

سی بی آئی پرجول ریونّا کیخلاف بلیو کارنر نوٹس جاری

جنسی ہراسانی میں ملوث جے ڈی ایس لیڈرپرجول ریونّا کےخلاف سی بی آئی نے تفتیش اپنے ہاتھوں میں لیتے ہی ان کے خلاف انٹر پول کے ذریعے بلیو کارنر نوٹس جاری کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں سی بی آئی کے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پرجول ریونّا جو اس وقت جرمنی میں سفارتی پاسپورٹ پر ...

ہاسن جنسی اسکینڈل معاملے میں جے ڈی (ایس) لیڈر ایچ ڈی ریونّا عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار

  سابق وزیر اعظم اور  جے ڈی (ایس) سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کے فرزند اور ہولے نرسی پور کے جنتادل ّ(ایس) رکن اسمبلی  ایچ ڈی ریونّا   کو  خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے   پدمنابھ نگر میں واقع دیوے گوڈا کے  مکان  سے ہفتہ کی شام  حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے خلاف  جنسی ہراسانی اور ...