ریاستی حکومت پرہرکام کیلئے40فیصدکمیشن خوری کاالزام ، بی جے پی حکومت کوبرخاست کرنے گورنرکوخط لکھوں گا:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 21st November 2021, 10:55 AM | ریاستی خبریں |

میسورو،21؍نومبر(ایس او نیوز) اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ میں نے کبھی ایسی حکومت نہیں دیکھی جس کو اتنا بڑا کمیشن ملا ہو۔موجودہ ریاستی بی جے پی حکومت کمیشن خوری میں گھاگ بن گئی ہے۔بروز جمعہ شہر میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سدارامیانے کہاکہ ریاستی کنٹراکٹرز اسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ ہر کام کے ٹینڈر کے لئے40 فیصد کمیشن ادا کرنا پڑتا ہے۔ اس مکتوب میں کس کس شعبہ میں کتناپرسنٹیج ہے بیان کیا گیا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ، آبی وسائل، شہری ترقیات اور دیہی ترقیات سمیت کس کس محکمے میں کتناکمیشن لیاجارہاہے عوام طور پرمیڈیاکے سامنے بیان کیا گیا۔اگرمیں یہ الزامات لگاتا توحکومت یہ کہتے ہوئے نظراندازکرتی کہ اپوزیشن کواس کے علاوہ کوئی اورکام نہیں ہے، لیکن یہاں ٹینڈرلینے والے خودالزام لگارہے ہیں۔ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ وزیر اعظم نریندر مودی یہ کہتے رہے کہ نہ کھاؤں گانہ کھانے دوں گا۔ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی ایسی حکومت نہیں دیکھی جو اتنا بڑا کمیشن حاصل کرتی ہو۔ سدارامیا نے کہاکہ میں ریاستی حکومت کو برخاست کرنے کے لئے فوری طور پر گورنر کو خط لکھوں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔