وی وی پیاٹ معاملہ کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری، تکنیکی پہلؤوں پر بنچ کررہی ہے سوالات

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2024, 5:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  سپریم کورٹ میں EVM-VVPAT معاملے کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ کیس کی سماعت کر رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے پوچھا کہ کیا پروگرام میموری میں کوئی چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے؟ اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہ ایک فرم ویئر ہے، جو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے درمیان ہوتا ہے۔

 اسے بالکل تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ پہلے بے ترتیب طور پر (رینڈم لی) ای وی ایم کا انتخاب کرنے کے بعد، مشینیں اسمبلی کے اسٹرانگ روم میں جاتی ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی موجودگی میں بند کردی جاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے پوچھا کہ جب آپ ای وی ایم بھیجتے ہیں تو کیا امیدواروں کو ٹیسٹ کرنے کی اجازت ہے؟ اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ مشینوں کو اسٹرانگ روم میں رکھنے سے پہلے فرضی پول کرایا جاتا ہے۔ امیدواروں کو بے ترتیب مشینیں لینے اور ان کی جانچ کے لیے پول کرنے کی اجازت ہے۔

ایڈوکیٹ نظام پاشا نے درخواست گزاروں کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام ہونا چاہیے کہ ووٹر خود اپنی VVPAT سلپ بیلٹ باکس میں ڈالے۔ جسٹس کھنہ نے سوال کیا کہ کیا اس سے ووٹر کے رازداری کے حق پر اثر پڑے گا؟

اس پر وکیل نظام پاشا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ووٹر کا ووٹ کا حق اس کی پرائیویسی سے زیادہ اہم ہے۔ اس پر سنجے ہیگڑے کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یہ بیان کہ تمام پرچیوں کے میچ ہونے کی صورت میں اسے 12-13 دن لگیں گے، غلط ہے۔

وکیل پرشانت بھوشن نے کیرالا کے لیے اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرضی ای وی ایم کے دوران بی جے پی کے حق میں ایک اضافی ووٹ ڈالا جا رہا ہے۔ اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے تصدیق کرنے کو کہا۔ اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس (ADR) کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ VVPAT مشین کی روشنی 7 سیکنڈ تک جلتی ہے، اگر وہ روشنی ہر وقت جلتی رہے تو ووٹر پورا کام دیکھ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے EVM-VVPAT کے کام کے بارے میں جانکاری مانگی ہے۔ پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل منیندر سنگھ سے پوچھا کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی طرف سے کیا طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے؟

درخواست گزاروں کی جانب سے پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اس پر اپنا موقف واضح کریں۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ انتخابی عمل کا اپنا وقار ہے، کسی کو یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ اس کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے۔

سپریم کورٹ میں ای وی ایم سے متعلق معلومات دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ ای وی ایم سسٹم میں تین یونٹ ہیں، بیلٹ یونٹ، کنٹرول یونٹ اور تیسرا وی وی پی اے ٹی۔ کنٹرول یونٹ ڈیٹا کو ذخیرہ کرتا ہے اور وی وی پی اے ٹی تصدیق کے لیے ہے کہ ووٹر نے جس نشان کو ووٹ دیا، وہ درست ہے یا نہیں۔ یہ صرف ووٹر دیکھ سکتا ہے۔

 الیکشن کمیشن کے اہلکار نے کہا کہ کنٹرول یونٹ VVPAT کو پرنٹ کرنے کا حکم دیتا ہے۔ یہ ووٹر کو سات سیکنڈ تک نظر آتا ہے اور پھر ایک سلپ VVPAT کے سیل بند باکس میں گر جاتی ہے جس پر پارٹی کا انتخابی نشان چھپا ہوتا ہے۔

ہر کنٹرول یونٹ میں 4 ایم بی میموری ہوتی ہے۔ کمیشننگ کا عمل ووٹنگ سے 4 دن پہلے ہوتا ہے اور تمام امیدواروں کی موجودگی میں اس عمل کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور انجینئرز بھی موجود ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کووی شیلڈ ویکسین منفی اثرات کی حامل تھی: کمپنی کا عدالتی دستاویز میں اعتراف

دی ٹیلی گراف نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ ایسٹرا زینیکا نے پہلی بار اپنی عدالتی دستاویزات میں اعتراف کیا ہے کہ اس کی کووِڈ ویکسین نایاب ضمنی اثرات کا باعث بن سکتی ہے جس سے ملٹی ملین پاؤنڈ ہرجانہ کی ادائیگی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنی پر اس دعوے پر طبقاتی کارروائی ...

میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے مجھ کو ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے، پی ایم مودی پر شرد پوار کا جوابی حملہ

این سی پی سربراہ شرد پوار نے پی ایم مودی کے ذریعہ اپنے اوپر کیے گئے حملے کو آج تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے پی ایم مودی کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ میری انگلی پکڑ کر سیاست میں آئے اور اب مجھے ہی بھٹکتی آتما کہہ رہے ہیں۔ ہاں میں کسانوں کا درد بانٹنے کے لیے بھٹکتا ہوں، ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی ایک اور فہرست، راج ببر اور آنند شرما کا نام شامل

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان کانگریس نے اپنے امیدواروں کی ایک اور فہرست آج جاری کر دی۔ منگل کے روز جاری کی گئی اس فہرست میں 4 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سے 2 لوک سبھا سیٹ ہماچل پردیش کی ہیں، جبکہ 1-1 لوک سبھا سیٹ ہریانہ اور مہاراشٹر کی ...

ہاتھ کو ووٹ دیجیے کیونکہ ہاتھ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے، کمل کا پھول صبح توڑو شام تک مرجھا جاتا ہے: ملکارجن کھرگے

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے چھتیس گڑھ اور کرناٹک پہنچ کر وہاں کی عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کرناٹک کے کلبرگی میں تقریر ...

دو مرحلوں کے ووٹنگ ٹرن آؤٹ کا حتمی ڈیٹا جاری، حزب اختلاف نے اٹھائے سوال

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 7 مرحلوں میں شروع ہوئے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوئی۔ اس ووٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن ووٹنگ فیصد کے اعداد و شمار جاری کرتا ہے۔حتمی ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ڈیٹا جاری کرنے میں کافی وقت لگا۔ ...

کئی ریاستوں کو شدید گرمی کی لہر کا سامنا، درجہ حرارت 47 ڈگری سیلسیس سے متجاوز

 ملک بھر کی ریاستوں میں موسم کے کئی رنگ نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف پہاڑوں پر بے موسم برف باری اور بارش سیلابی صورتحال پیدا کر رہی ہے تو دوسری طرف بڑھتا ہوا درجہ حرارت تمام ریکارڈ توڑنے کو تیار ہے۔ پہاڑوں پر برف باری سے راجدھانی دہلی میں گرمی سے کچھ راحت ملی ہے، تاہم مشرقی ہندوستان ...