بلیا: بی جے پی کے موجودہ ایم پی کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں سابق ایم ایل اے کا بغاوت کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2024, 6:01 PM | ملکی خبریں |

بلیا ، 4/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی پہلی فہرست جاری کرنے کے بعد سے ہی بی جے ایک کے بعد ایک مشکلات میں گھرتی چلی جا رہی ہے۔ اب شمالی یوپی کے بلیا ضلع سے اس کے لیے پریشان کن خبر آئی ہے۔ بلیا ضلع کے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اگر موجود ممبرپارلیمنٹ وریندر مست کو پارٹی دوبارہ ٹکٹ دیتی ہے تو وہ اس کی مخالفت کریں گے اور اگر ضرروت پڑی تو وہ ان کے خلاف الیکشن بھی لڑیں گے۔

بی جے پی نے ابھی تک بلیا ضلع سے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن موجودہ اور ممکنہ امیدوار وریندر سرمست کے خلاف ابھی سے محاذ آرائی اور بغاوت کے آثار پیدا ہوگئے ہیں۔ بلیا ضلع کی بیریا سیٹ کے سابق ایم ایل اے سریندر سنگھ نے اتوار کو اپنے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ اگر بی جے پی کے موجودہ ایم پی وریندر سنگھ مست کو یہاں سے ایک بار پھر ٹکٹ ملتا ہے، تو وہ کھل کر اس کی مخالفت کریں گے۔ ان کے اس اعلان کی حمایت اس میٹنگ میں موجود ان کے تمام کارکنوں نے کی۔

سریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’میں اس علاقے میں پارٹی کے کارکنان کا لیڈر ہوں، جنہیں کوئی بھی کسی بھی حالت میں ڈرانے یا دبانے میں کامیاب نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’کارکنوں نے میٹنگ میں متفقہ طور پر کہا ہے کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم سب اس کے ساتھ ہیں، اس میٹنگ میں ہم نے یہ منظور کرالیا ہے کہ اگر بی جے پی موجودہ رکن پارلیمنٹ  کو پھر ٹکٹ دیتی ہے تو میں کھل کر اس کی مخالفت کروں گا اور ممکن ہے کہ میں ان کے خلاف الیکشن بھی لڑوں۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ دوبارہ ایم پی نہ بن سکیں۔‘‘

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے نے کہا کہ ’’عوام کا دل ہی میری پارٹی ہے، بی جے پی اپنے کردار اور سنگھی اقدار کی وجہ سے میری رگ رگ میں ہے لیکن گندے لوگوں کی وجہ سے ہمیں افسوس کے ساتھ احتجاج کرنا پڑا اور مستقبل میں بھی کرنا پڑے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’سیاست میرا پیشہ نہیں ہے، سیاست میری خدمت کی روایت ہے، جب میں ایم ایل اے تھا تو بھی یہی کیا  اور نہیں ہوں تو بھی یہی کروں گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دوبارہ ویریندر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا تو میں اپنی صلاحیت کا استعمال کروں گا اور عوام سے درخواست کروں گا کہ اگر میری خدمت کی ان کے نزدیک کوئی قیمت ہے تو ایسے لوگوں کو پارلمنٹ میں جانے سے روکیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...