بہار کے آرہ میں ہاسٹل کی 30 طالبات رات کا کھانا کھانے کے بعد بیمار، 12 کی حالت تشویش ناک

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2024, 4:02 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،11/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) بہار کے آرہ شہر کے امبیڈکر ہاسٹل کی کل 30 طالبات منگل کو رات کے کھانے میں آدھے پکے ہوئے چاول پیش کیے جانے کے بعد بیمار ہو گئیں۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دیں۔ الٹی اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد طالبات کی طبیعت بدھ کی صبح بگڑ گئی اور انہیں صدر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے 12 کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ باقی 18 کو ابتدائی علاج کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

متاثرین نے دعویٰ کیا کہ حکام کافی عرصے سے غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ بھوجپور کے ضلع مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے سامنے شکایت میں انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کی ذمہ دار خواتین بھی بعض اوقات آدھا پکا ہوا کھانا تیار کرتی ہیں۔

تاہم، ہاسٹل وارڈن وجیتا کماری نے کہا، ’’کھانے کی تیاری کے دوران، گیس کا چولہا ٹھیک سے کام نہیں کر رہا تھا۔ اس لیے طالبات کو پیش کیے جانے سے پہلے کھانا ٹھیک سے نہیں پک سکا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

تیسرے مرحلہ میں بی جے پی کو ایک بھی نشست نہیں ملے گی: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی صدر اکھیلیش یادو نے اتوار کے دن دعویٰ کیاکہ بی جے پی لوک سبھا الیکشن کے مرحلہ سوم میں ایک بھی نشست نہیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ برسرِ اقتدار جماعت میں 400پار کا نعرہ لگاتے وقت ہوا کے رخ کو غلط کوسمجھا۔

آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے ...

مودی چاہتے ہیں کہ جمہوریت اور آئین ختم کیا جائے، دمن اور دیو میں انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی کا بیان

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دمن اور دیو میں کانگریس پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر کے دوران کہا کہ بی جے پی ’ریزرویشن ختم کرو‘ گینگ کا اڈہ ہے اور مودی اس کے سرغنہ ہیں!

گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔