مودی-شاہ کہہ رہے ہیں ’میرے ملک کو نہیں، مجھے گالی دو‘، ہٹلر بھی ایسا ہی کہتا تھا: بھوپیش بگھیل

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2020, 9:05 PM | ملکی خبریں |

چھتیس گڑھ،24/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے وزیر اعلیٰ نریندر مودی او روزیر داخلہ امت شاہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے پی ایم مودی اور امت شاہ کا موازنہ جرمنی کے تاناشاہ ہٹلر سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہٹلر نے ایک بار اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ مجھے جتنی چاہے گالیاں دیں مگر جرمنی کو گالی مت دیجیے۔ موٹا بھائی-چھوٹا بھائی بھی بالکل یہی بات کہہ رہے ہیں، اسی طرح کی زبان بول رہے ہیں۔‘‘

اس سے قبل گزشتہ جمعہ یعنی 17 جنوری کو کو شہریت قانون اور این آر سی کے تعلق سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بھوپیش بگھیل نے کہا تھا کہ پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے درمیان تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، اور اس میں پورا ملک تباہ ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی کہتے ہیں کہ ملک میں این آر سی نافذ نہیں ہوگا، لیکن وزیر داخلہ کرونولاجی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر سی نافذ ہوگا۔ لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں جس میں عام لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ یہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ کون صحیح اور کون غلط بول رہا ہے۔‘‘

بھوپیش بگھیل نے مزید کہا تھا کہ ’’آج ملک میں مہنگائی ہے، بحران ہے، بے روزگاری ہے، لیکن اس کی بات نہیں ہو رہی ہے۔ بحث شہریت پر ہو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ جب آپ سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ ہندوستان کے شہری ہیں، یہ سب سے بڑی بے عزتی ہے۔ یہ پوچھتے ہیں کہ آپ کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ کتنے لوگ بتا سکتے ہیں کہ ان کے والدین کی تاریخ پیدائش کیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدارس کانظام ِ تعلیم؛ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہوناچاہیے: امیر جماعت اسلامی ہند سیدسعادت اللہ حسینی کا خطاب

مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند نے ''ہندوستان کے دینی مدارس (اسلامی اسکولوں) کے نصاب کی ضابطہ بندی'' کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  جماعت اسلامی ہند کے امیرجناب سید سعادت اللہ حسینی نے کہا، ''ملک میں دینی مدارس کا نصاب اس وقت ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...