بھٹکل 15؍اپریل ( ایس او نیوز) بی جے پی اور آر ایس ایس کے کارکنان بھٹکل تعلقہ میں پارلیمانی امیدوار اننت کمار ہیگڈے کے لئے گھر گھر جاکرانتخابی مہم چلارہے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ عوامی اجلاس اور خطابات سے بچتے ہوئے سیکڑوں سنگھ پریوار کے کارکنان ہر دن گھر گھر جاکر مود ی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور بحیثیت وزیر اننت کمار ہیگڈے کی گزشتہ ڈیڑھ سال کی کارکردگی کی کہانیاں لوگوں کو سناکر ووٹ بٹورنے کی زوردار مہم چلارہے ہیں۔گھر گھر جاکر مہم چلانے میں جو لیڈران شامل ہیں ان میں بی جے پی کے بھٹکل منڈل صدر راجیش نائک، شیوانی شانتارام، کرشنا نائک اسارکیری، روی نائک جالی، ایشور ڈوڈمنے، سبرایا دیواڈیگا، منجو نائک جالی اور دیگر اہم لیڈروں اور کارکنوں کے نام نمایاں ہیں۔
ایک نظر اس پر بھی
بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل
ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی، عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...
بھٹکل میں بوٹ سے گرکر ماہی گیر شدید زخمی، منی پال شفٹ
بھٹکل الوے کوڈی بندر کے قریب بحرعرب میں بوٹ سے گر کر ایک ماہی گیرشدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت تعلقہ کے بینگرے کے رہائشی گریش دیواڑیگا (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
کارکلا کے بارودی کارخانے میں دھماکے کی وجہ سے تین خواتین زخمی
کسبا گاوں میں واقع دھماکہ خیز اشیاء تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے کی وجہ سے وہاں ملازم کر رہی تین خواتین زخمی ہوگئیں ۔
ملپے ساحل پر 2 ڈوبتے ہوئے سیاحوں کو بچا لیا گیا
بلاری ضلع کے کوٹور تعلقہ کے سیاحوں کی ٹولی میں شامل دو افراد کو ملپے ساحل پر ڈوبنے سے بچا لیا گیا ۔
لوک سبھا انتخابات - 3: اتر کنڑا حلقے میں ہوئی 76.53 فیصد پولنگ ، سرسی میں سب سے زیادہ 80.48 فیصد پولنگ
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتر کنڑا ضلع اور کتور خانہ پور پر مشتمل لوک سبھا حلقے میں منجملہ 76.53 فیصد پولنگ ہوئی جو پوری طرح پرامن رہی ۔
بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں
لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک کے دوسرے اور آخری مرحلے میں جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس پر ...