بھٹکل: ہونہار طالبات میمونہ عجائب، مفلیحہ رکن الدین اور ضُحٰہ ایس ایم نے حاصل کیا ’دختر انجمن‘ کا گولڈ میڈل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2024, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :8؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول ، نوائط کالونی کی جانب سےہرسال اسکول کی ہونہار طالبات کو ’دخترانجمن‘ گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے، اس بار یعنی 2023-24 کا یہ ایوارڈ دسویں میں زیر تعلیم ہونہار طالبہ میمونہ عجائب بنت محمد امین عجائب نے حاصل کیا ہے۔ جبکہ گزشتہ سال یعنی 2022-23 کا دختر انجمن کا باوقار گولڈ میڈل ایوارڈ مفلیحہ بنت اسحاق رکن الدین اور ضحہ بنت فہیم ایس ایم نے حاصل کیا ہے 

7جنوری 2024بروز اتوار کو منعقدہ ہائی اسکول کے سالانہ جلسے میں سال 2023-24کے رنرس آپ یعنی سلور میڈل عائشہ رینان بنت محمد انصار شوپا اور  فاطمہ سیرہ بنت عبدالعظیم گنگاولی کو اور سال 2022-23کی رنرس آپ ماریہ بنت مصدق علی اکبرا اور فاطمہ سمہا بنت مجیب ایس ایم نے حاصل کیاہے۔

سالانہ جلسے میں پبلک ہیلتھ میں ماسٹر ڈگری یافتہ اور اقرأ اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کیرلا کی ریسرچ انٹرن محترمہ فاطمہ عرفا نے مہمان خصوصی کےطور پر اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے لڑکیوں سے کہاکہ حجاب کے متعلق تذبذب میں مبتلا نہ ہوں بلکہ اس کو اپنا ایک شعار سمجھتے ہوئے حجاب کے ساتھ تعلیم کو جاری رکھیں اور ترقی کی راہیں طئے کرتےہوئے منزل پر پہنچیں، انہوں نے کہا کہ آپ اگر چاہیں تو سب کچھ ممکن ہے اور ہر قسم کی دشواریوں کو دور کیا جاسکتاہے۔ تعلیم کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے طالبات کو دقیانوسی تصورات سے باہر نکلنے پرزور دیا۔ اعزازی مہمان کے طورپر شریک انجمن گرلس ہائی اسکول بستی روڈ کی معلمہ شری کلپنا این تلگیری نے امتحانات کی تیاری اور امتحانی خوف سے باہر نکلنے کے طریقوں پرروشنی ڈالی۔ انجمن لیڈیز اڈوائزری کمیٹی کی ممبر محترمہ سیما قاسمجی نے جلسے کی صدارت کی۔

سالانہ جلسے کا آغاز طالبہ زینب برماور کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ طالبہ زینب قاضیا نے نعت پیش کی۔ طالبہ شمائلہ اور ان کی ساتھیوں نے انجمن کا ترانہ پیش کیا۔ محترمہ سمیرہ نے استقبال کیا اسکول کی صدر مدرسہ صبا دامدا نے سالانہ رپورٹ کی خواندگی کی۔ محترمہ زینب شیخ نے شکریہ کلمات اداکئے۔ ڈائس پر انجمن پی یوکالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ فرح محتشم ، نائب پرنسپل محترمہ طالعہ معلم، محترمہ  عطیہ اے جی اور محترمہ صادقہ قاضیاوغیرہ موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔