بھٹکل شمس اسکول میں سالانہ یوم ِثقافت اور ادبی جلسہ کا انعقاد:طلبا عالمی قیادت کے حامل بنیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th November 2017, 9:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:29/ نومبر (ایس اؤنیوز)ہمارے مقاصد اور منزلیں محدود ہونے کی وجہ سے ہم حدود میں ہی رہ جاتےہیں۔ہماری منزل اور ہمارے مقاصد جلیل ہونے چاہئے ، ہماری پیدائش ایک خلیفہ کی حیثیت سے کی گئی ہے ہمارے اندر عالمی قیادت کی صفات ہیں ہم صرف ملکی سطح تک نہیں بلکہ عالم کی قیادت کرنے والی خصوصیات و صفات پیدا کریں ہمیں اس کا شعور ہونا چاہئے اور اس کے لئے ہمیشہ کوشاں رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن پی یو کالج کے پرنسپال محمد یوسف کولا نے کیا ۔

وہ یہاں جامعہ آباد رو ڈ پرواقع تربیت اخوان ایجوکیشن سوسائٹی کے سید علی کیمپس میں نیو شمس اسکول اور شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے سالانہ ثقافتی اور ادبی مقابلہ جات کا پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور کے تعلیمی نظام میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ کل تک تعلیم کو حاصل کرنا مشکل تھا آج بہت آسانی کےساتھ ہمیں تعلیم ملتی ہے۔ جدید دور کی تکنکی سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلبا میں تعلیمی معیار کو اعلیٰ کرنے اور انہیں اخلاقی طورپر مستحکم کرنے کی اپیل کی۔

سوسائٹی کے نائب صدر سید اشرف برماور نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ یہ دور اسمارٹ کہلاتاہے طلبا بھی اسمارٹ ہیں ثقافتی اور ادبی مقابلہ جات میں طلبا سرگرم حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی طرف توجہ دلائی ۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس ایم آر مانوی نے استقبال کیاتو استاد نذیف نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا ۔ شازیر حسین نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ مولانا عبدالسبحان ندوی نے شکریہ اداکیا۔اسکول کے طلبا عبدالطیف اور محمد نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ادارے کے بزرگ رکن ، سماجی کارکن سید حسن برماور، مولانا عزیز الرحمن ندوی ، سکریٹری محمد طلحہ سدی باپا ، مولانا ایس ایم سید زبیر ، یحییٰ رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔