بھٹکل :نیو شمس اسکول میں طلبا کانویکیشن جلسہ کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th July 2017, 10:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/جولائی (ایس اؤنیوز)ہیبلے گرام پنچایت حدود کے جامعہ روڈ پر واقع شمس اسکول میں منعقدہ نیو شمس اسکول آئی سی ایس سی طلبافسٹ کانویکیشن جلسے  میں امسال آئی سی ایس سی جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں کامیاب طلبا کی تہنیت کرتے ہوئے اسناد کی تقسیم کی گئی ۔ 

پروگرام کی صدارت کرتےہوئے تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر عبدالقادر باشارکن الدین نے کہاکہ پہلے ہی سال نیو شمس اسکول کے آئی سی ایس سی نصاب کے طلبا امسال منعقدہ جماعت دہم کے سالانہ امتحانات میں 100فی صد نتائج کا درج کرنا ایک بہتر مستقبل کی طرف اشارہ ہے۔ مسلمان علم میں پچھڑے ہونے کی بات ہر جگہ سنائی دیتی ہے جب کہ اس کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ابتداء سے ہی مسلمان اللہ کے نبی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے علم کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، تعلیم سے ہی ہر طرح کے بدلاؤ کی امید کرسکتے ہیں، تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعے طلبا کو اقدار، معیار اور اخلاقی تعلیم دینے کا نظام ہونے کی بات کہی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک امریکہ کے کلی فورنیا میں مقیم بھٹکل کے مبشر قاضیا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو طلبا پڑھائی میں کمزور ہوتے ہیں انہیں ذہین طلبا کی دوستی سے جوڑ کر انہیں علم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے ترغیب دینے کی بات کہی۔ پروگرام میں انہوں نے جماعت دہم میں کامیاب طلبا کو گون پہنا تے ہوئے اسناد تقسیم کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ طلبا امان اللہ اور سہیل نے نظامت کی۔ پرنسپال فہمیدہ ملا نے استقبال کیا۔ ایس ایس ایل سی 90فی صد سے زیادہ نمبرات حاصل کی طالبات حنا قاضیا، خدیجہ ضحٰہ، مریم سحر کی تہنیت کی گئی ۔ ادارے کے نائب صدر سید اشرف برماور ، شمس الومنی دبئی کے ذمہ دار رجیم ایس ایم، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کے صدر مدرس محمد رضامانوی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں پینے کے پانی کے لئے آئے ہوئے فنڈ کا کیسے ہورہا ہے استعمال ؟ تعمیر شدہ ٹینک میں کیوں نہیں چڑھ رہا ہے پانی ؟

گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت کروڑوں روپیوں  کا فنڈ موصول ہونے کے باوجود بھٹکل تعلقہ میں پینے کے پانی قلت کی وجہ سے عوام سخت دشواریوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر دو لوگوں کی موت؛ گذشتہ تیس دنوں میں پیش آئی غرق ہوکر ہلاک ہونے کی تیسری واردات

بھٹکل کڈوین کٹہ ندی میں غرق ہوکر  ایک خاتون اور ایک لڑکا ہلاک ہوگیا جن کی شناخت  پاروتی شنکر نائک (39) اورسورج پانڈو نائک (17)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پاروتی نائک کا شوہر  شنکر نائک بھٹکل میونسپالٹی  کا ورکر  بتایا گیا ہے۔

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس، میتھس سائنس میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ...

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...