مرڈیشور:اقلیتوں کی ترقی کے لئے منظور1437کروڑ روپیوں میں سے صرف 676کروڑروپیوں کا استعمال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd November 2017, 7:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/ نومبر (ایس اؤنیوز)اقلیتی طبقے کے مسلمانوں کے لئے سرکاری سطح کے مختلف منصوبہ جات اور اسکیم کے تحت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، لیکن ان کا صحیح استعمال نہیں ہونے سے وہ امدادی رقم باقی رہ جاتی ہے۔ ان خیالات کااظہار مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک کے کارگزار پرنسپال اور منصوبہ جات آفیسر کے مری سوامی نےکیا۔

وہ یہاں قومی اتحاد ہفتہ کی مناسبت سے مرڈیشور کے ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ اور سمودایا ابھرودھی یوجنا آراین ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے اشتراک سے منعقدہ یوم اقلیت پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ مری سوامی نے بتایا کہ کرناٹکا اقلیتی ترقی بورڈ کی طرف سے سال 2016-2017کے لئے 253کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے جس میں سے صرف 59کروڑر وپئے ہی استعمال کئے گئے ہیں۔ کرناٹکا اوقاف بورڈ کے 104کروڑ روپیوں میں سے صرف 85کروڑ، کرناٹکا حج کمیٹی کے 25کروڑ میں سے 12.5کروڑ روپئے ، کرناٹکا اقلیتی کمیشن ، اردو اکیڈمی کے 3.87کروڑ روپئے سمیت کل 1437کروڑر روپیوں کا فنڈ منظور ہوا تھا جس میں سے صرف 676کروڑر وپئے یعنی صرف46فی صد رقم کا استعمال کیاگیا ہے۔ اسی طرح شادی بھاگیہ منصوبے کے تحت غریب مسلم لڑکی شادی پر 50ہزارروپیوں کی مدد سمیت مرکزی و ریاستی حکومتوں کی طرف سے اقلیتوں کے لئے کئی ساری امدادی اسکیمیں جاری کی جاتی ہیں ان سے استفادہ کرتے ہوئے ریاست اور ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کرنے کی اپیل کی۔

ہیومن ویلفئیر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر امین الدین گوڈا نے پروگرام کی صدارت کی۔ گرام پنچایت ممبر نینا نائک موجود تھیں۔ سی ڈی ٹی پی منصوبہ جات کے پرکاش جے سی نے استقبال کرتے ہوئے آخر میں شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...