بھٹکل: پڈوشرالی میں شراب دکان کے خلاف عورتوں کااحتجاج: وزیر کے ساتھ احتجاجی خواتین کی لفظی جھڑپ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th January 2024, 11:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :8؍ جنوری  (ایس اؤ نیوز ) تعلقہ کے بینگرے گرام پنچایت حدود کے پڈوشرالی میں ایم ایس آئی ایل کی شراب دکان شروع کئے جانے کے متعلق بینگرے پنچایت میں اعتراض والی شکایت داخل کی گئی ہے۔ جس کے دوران پڈوشرالی حدود کے عوام نے وزیر منکال وئیدیا سے ملاقات کرتےہوئے ایم ایس آئی ایل کی دکان نہ کھولنےکی مانگ کی۔

وزیر وئیدیا سے ملاقات کے دوران وہاں موجود عورتوں نے بات کرتےہوئے کہاکہ پڈوشرالی کو جانے والی سڑک سے متصل ہی اسکول اور عبادت گاہیں ہیں اور متعلقہ روڈ سے ہی عورتوں کا روزانہ آناجانا ہوتا ہے۔ ایسے علاقے میں شراب کی دکان مناسب نہیں ہے۔ سال 2017میں بھی یہاں شراب دکان کھولنے کی کوشش کی گئی تھی تو ہمارے احتجاج کی وجہ سے اس کو رد کیاگیا تھا۔ اب دوبارہ پھرایک بار وہیں شراب دکان کھولنےکی تیاری کی جارہی ہے۔ ہم دیہی عوام اور خاص کر عورتیں وزیر موصوف سے مطالبہ کرتےہیں کہ وہ اس کو منظوری نہ دیں۔

اپنا مطالبہ پیش کرنے کے تھوڑی دیربعد دوبارہ عورتیں وزیر موصوف کے پاس پہنچ کر اونچی آواز میں کہاکہ شراب دکان کی جو منظوری دی گئی ہے وہ صحیح نہیں ہے ۔ تو وزیرمنکال وئیدیا نے بیزارگی کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ میں آپ کے مطالبات سن چکا ہوں۔ اب پھر کسی کے اکسانے پر اس طرح کی حرکت اچھی نہیں ہے۔ وزیر نےعورتوں سے مخاطب ہوکر کہاکہ منظوری کے کیا معنی ہیں،  اگر کہاجارہاہےکہ انہیں منظوری دی گئی ہے تو پھر وہ دکان شروع کریں گے جانے دیجئے۔ کہتے ہوئے وزیر چلنے لگے توکچھ دیر کے لئے ماحول پیچیدگی کا شکار ہوگیااور عورتیں ہنگامہ پروری پر اتر آئیں تو شرالی اور پڈوشرالی کے چند لوگ عورتوں کو روک کرکہاکہ وزیر صاحب نےکہاہے کہ وہ اس سلسلےمیں جانچ کرکے کارروائی کرنےکاتیقن دے چکے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے ساتھ توتو میں میں کرنا مناسب نہیں ہے ۔ تب عورتیں خاموش ہوکر لوٹ گئیں۔

وزیر وئیدیا کا تیقن : وزیر منکال وئیدیا نے اس سلسلے میں کہاکہ ایم ایس آئی ایل دکان کی منظوری کے متعلق مجھے جانکاری نہیں ہے، البتہ اخبارات میں رپورٹ دیکھی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلےمیں تفتیش کرتےہوئے کارروائی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔