بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل کےصدر اور نائب صدر کے لئے جنرل کیٹیگری کی جاری ہوئی نئی نوٹی فیکیشن؛ کون بنے گامیونسپالٹی کا نیا صدر ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th October 2020, 12:49 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 اکتوبر (ایس او نیوز) حکومت کرناٹکا کی طرف سے بھٹکل ٹاون میونسپل کونسل صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے لئے  آج جمعرات دیر رات نئی نوٹیفیکشن جاری کی گئی ہے، جس میں دونوں عہدوں کے لئے جنرل کٹیگری مختص کی گئی ہے، اس سے قبل بھٹکل میونسپل کونسل کے صدر کے لئے کرسچن لیڈی اور نائب صدر کے عہدہ کے لئے جنرل  خاتون کٹیگری سے کونسلروں کو  منتخب کرنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا جس پر اعتراضات اُٹھائے گئے تھے، اب ریاستی حکومت  کی طرف سے اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے انڈر سکریٹری  اے وجے کمار نے نئی نوٹی فیکیشن جاری کی ہے اور  جنرل کٹیگری سے صدر اور نائب صدر منتخب کرنے کی ہدایت دی  ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل میونسپالٹی میں جملہ 23 کونسلرس ہیں جس میں 15 سے زائد کونسلرس قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی حمایت سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوئے  ہیں، اس حساب سے دیکھا جائے تو صدر اور نائب صدر دونوں  عہدوں  کے لئے تنظیم کی حمایت ضروری ہوگی۔ جنرل کیٹیگری آنے کی وجہ سے صدر کے عہدہ پر  عوام میں  قاسمجی پرویز صاحب  کا نام زیادہ سامنے آرہا ہے جو اس سے پہلے بھی میونسپالٹی کے صدر رہ چکے ہیں، لیکن سننے میں آیا ہے کہ محی الدین الطاف کھروری بھی صدارتی اُمیدوار کی دوڑ میں شامل ہیں جنہیں میونسپالٹی میں  سنئیر کونسلر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ان کے ساتھ ساتھ عبدالروف نائطے اور قیصر محتشم کے تعلق سے بھی پتہ چلاہے کہ وہ بھی  اس دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں ، یاد رہے کہ اس بار نو مسلم خواتین بھی تنظیم کی حمایت سے کونسلر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں، لہٰذا خواتین کونسلروں سے بھی  کوئی  اس ریس میں  سامنے آسکتا ہے۔ مگر اتنا طئے ہے کہ اس تعلق سے  تنظیم کی سیاسی پینل  میٹنگ میں ہی  حتمی فیصلہ ہوگا۔ اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  بھٹکل میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر کے عہدہ پر کن اُمیدواروں کے نام پیش کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...