بھٹکل:17؍ڈسمبر (ایس او نیوز)دی نیو انگلش پی یوکالج بھٹکل کا سالانہ جلسہ ’’سادھنا-2018‘ کا آج مہمان خصوصی ترن مکی سرکاری ہائی اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقاع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے طلبا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی سوچ اور فکر کو تبدیل کرتے ہوئے مثبت فکر سے اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نےکہاکہ موجود ہ دور کے طلبا ظاہری دنیا کی چمک پر فریفتہ ہوکر پیچیدگی کا شکار ہوگئے ہیں اوراپنی زندگی کے لئے کسی کو نمونہ بنانے میں تذبذب کا شکار ہے۔ اگر زندگی میں اخلاق وکردار نہیں رہے گا تو نمبرات کی کوئی قیمت نہیں ہوگی۔
اعزازی مہمان کی حیثیت سے چتراپور شرولی اسکول کی صدر مدرسہ ممتا بھٹکل نے توجہ اور وقت کی پابندی پر طلبا کی توجہ مرکوز کرائی اور کہا کہ پڑھائی میں توجہ بے حد ضروری ہے اور وقت کی پابندی سے ہی کامیابی ممکن ہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ جلسہ میں سالانہ ثقافتی اور کھیل مقابلہ جات میں جیت حاصل کرنے والے طلبا کے درمیان انعامات تقسیم کئے گے ۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ نے استقبال کیا۔ لکچرر لولیٹا روڈرگس نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ طلبا یوگیش پائی اور سہنا پائی نے نظامت کی تو گوتم کنی نے شکریہ ادا کیا۔