بھٹکل میں سابق وزیرا علیٰ دیوراج ارس کی جنم دن تقریب اورہونہار طلبا کی تہنیت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th August 2017, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20؍اگست (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ محکمہ بہبودئ پسماندہ طبقات کی جانب سے اربن بینک ہال میں دیوراج ارس کے 102ویں جنم دن کے حوالے سے تقریب منعقد کی جس میں پسماندہ طبقات کے ہونہار طلبہ کی تہنیت بھی کی گئی۔

پروگرام کا آغاز تعلقہ پنچایت کے صدر ایشور بلیا نے دیپ جلاکر کیا۔نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال رویندرا شانبھاگ نے دیوراج ارس کی زندگی اور ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس موقع پر شریانک شریدھر شیٹ اورمنوج بڈیا گونڈا نامی دو طلبہ کی تہنیت کی گئی جنہوں نے تعلیمی سال 2016-17 میں پسماندہ طبقات کے زمرے میں ایس ایس ایل سی امتحان میں تعلقہ میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کیے تھے ۔کچھ طلبہ کی جانب سے مختصر ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

تعلقہ پنچایت سی ای او مسٹر سی ٹی نائک نے استقبال کیا جبکہ سریش مرڈیشور نے نظامت کی۔آنند نے کلمات تشکر پیش کیے۔ اس موقع پر اسٹیج پر وشنو دیواڈیگا، جئے لکشمی گونڈا، مہابلیشور نائک،ہنومنت نارائن نائک ، اسسٹنٹ کمشنرایم این منجو ناتھ وغیرہ موجود تھے۔قومی ترانے گانے کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔