نوٹ بندی کے خلاف بھٹکل میں کانگریس نے منایا   ’’یوم سیاہ ‘‘ صدر ہند سے مداخلت کامطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th November 2017, 8:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) ایک سال پہلے مرکزی حکومت کی طرف سے لئے گئے اچانک نوٹ بندی کے فیصلے سے ملک کی معیشت بربادی کے کگار پر ہے۔ مرکزی حکومت کا یہ فیصلہ متناقض، متضاد اور عوام مخالف ہے اس لئے اس معاملے میں  صدر ہندکو چاہئے کہ وہ  مداخلت کرے، ان باتوں کا مطالبہ لے کر بھٹکل بلاک کانگریس نے بدھ کو’’یوم سیاہ ‘‘مناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ کے توسط سے صدر ہند کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈ م میں کہا گیا ہے کہ نوٹ بندی کی وجہ سے ملک میں بد انتظامی اور انتثار پھیلا ہے۔عوام آج بھی اس کے برے اثرات بھگت رہے ہیں۔ اس دوران جو انسانی ہلاکتیں ہوئیں قابل تشویش ہیں۔کانگریس نے مطالبہ کیا کہ  متاثرین کے درمیان معاوضہ تقسیم کیا جائے۔

احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاک کانگریس صد ر وٹھل نائک نے کہاکہ ریزرو بینک کی رپورٹ کے مطابق 99فی صد رقم بینک میں جمع ہوچکی ہےتو کالا دھن کہاں گیا وزیراعظم عوام کو جواب دیں۔ جی ڈی پی کی سطح زوال کی طرف ہے، ملک ترقی کے لحاظ سے 15سال پیچھے ہوگیا ہے ، جس کے نتیجے میں پورا ملک ابترحالات سے دوچارہے، عوامی مسائل کے لئے وزیر اعظم بہرے ہونے کا انہوں نے الزام لگایا۔

سنئیر کانگریس لیڈر راما موگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوٹ بندی کی وجہ سے ماہی گیر، دیہات کے غریب عوام جن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں وہ بیان سے باہر ہے۔ تجارت، لین دین ، چھوٹے موٹے بیوپار سب کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہواہے، وزیرا عظم عوام کی تکالیف کا مزہ اڑاتے ہوئے گھوم رہے ہیں، بی جے پی کے سنئیر لیڈران بھی  وزیر اعظم کی مطلق العنانی رویہ کی مذمت کررہے ہیں، نریندر مود ی کی وجہ سے ملک کے برے دن آگئے ہیں۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشورنائک ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن وشنو دیواڑیگا، ممبر مہابلیشور نائک، جالی پنچایت کے صدر عبدالرحیم شیخ، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکرنائک، سید علی ،شرالی پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک، گوپال نائک، بائیلور پنچایت کے صدر منجوناتھ نائک، ماوین کوروے پنچایت کی صدر کوسوما نائک، این این کھاروی ، سدھاکر نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔