اترکنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ماحولیاتی تحفظ ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th February 2019, 9:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16؍فروری (ایس او نیوز)ماحولیات سے لگاؤ، تحفظ،چیلنج اور حل کے سلسلے میں منعقد کیا گیا یہ ورکشاپ بہت ہی مفید ہے، اس ورکشاپ سے عوام ماحولیات کے متعلق جوبھی غلط فہمی ہے اس کو دور کرنے میں معاون ہونے کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے خیال ظاہرکیا۔

وہ یہاں سنیچر کو ساگر روڈ پر واقع سالو مرد تمکا باغ میں اترکنڑا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن ، ورکش لکش آندولن کرناٹکا، سنٹر فار پالیسی ریسرچ کاروار، شری شیوشانتکا ادارے کے اشتراک سے منعقدہ ریاستی سطح کے سمینار اور ورکشاپ کا پودوں کو سیراب کرتے ہوئے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

رکن اسمبلی نےکہاکہ جب تک ہم خود نہیں بدلتے تب تک ماحولیات کی حفاظت ممکن نہیں ہے ، ہم صرف برائے نام نہ کریں بلکہ ماحولیات کے متعلق جو بھی مسائل ہیں اس کے حل کی طرف سنجیدگی سے قدم اٹھانے کی با ت کہی۔ انہوں نے قومی شاہرا ہ کی جاری تعمیر کے متعلق کہاکہ غیر سائنٹفک طورپر کام کیا جارہاہے، ہمارے پاس جو معدنیات کا خزانہ ہے اس کو لوٹنے کے مقصد سے ہی مٹی ، پتھر وغیرہ نکال کر دوسری طرف لےجانےکی سازش ہے۔ ماہی گیری میں بھی 30فی صدکی کمی آئی ہے۔ لائٹ فشنگ سے ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے ، ایسی جانکاری عوام تک پہنچانے کے لئے مسلسل کام کرنے کی بات کہی۔

شاہراہ پر سفر کے عنوان پر بنائی گئی رپورٹ کا اجراء کرنےکے بعد ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے خطاب  کرتےہوئے کہاکہ ماحولیات کے متعلق ہرایک فکر کرے، اس سلسلے میں مزید پروگرام منعقد کرنےکی با ت کہی۔

مغربی گھاٹ دستہ کے سابق صدر اننت ہیگڈے آشیسر نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے لئے بطور شہری ہم کیا کیا کرسکتے ہیں اس تعلق سے غور وفکر کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔ اوشدھی مولیکا پرادھیکار کے ماہر ، ممبر کیشوؤ کورسے نے ماحولیاتی تحفظ پر روشنی ڈالی۔انسداد  آلودگی بورڈ کے اعلیٰ افسر راج شیکھر پرانیک نے شاہراہ کی تعمیر سے عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگوکی۔ اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ضلعی صدر رادھا کرشنا بھٹ نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر اُڈپی ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر گنیش پرساد پانڈیلو، بی ایچ راگھویندرا، ڈاکٹر منجو، پروفیسر کمار سوامی ، ڈاکٹر مہابلیشور، وجیا ہیگڈے ، وشویشوربھٹ، ڈاکٹر سبھاس چندرن ، معاون فاریسٹ افسر بال چندر ، شنکر گوڈا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...