بھٹکل: کنویں میں چھلانگ لگا کر طالبہ نے کی خود کشی
بھٹکل ،20 / اپریل (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلکے میں گریجویشن کے آخری سال کی ایک طالبہ کنویں میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی ، جس کی شناخت دیکشا نارائن نائک (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ دیکشا ہمیشہ کی طرح کالج جا کر گھر واپس لوٹی تھی ۔ پھر جب گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا تو دیکشا نے اپنے گھر کے سامنے واقع کنویں میں چھلانگ لگائی اور پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔
اس تعلق سے دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔