شرالی چتراپور پرائمری اسکول کے 2طلبا کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2018, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ہوناور میں محکمہ تعلیمات عامہ کی طرف سے  منعقدہ پرائمری اسکول  ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں تعلقہ کی شرالی چتراپور سرکاری پرائمری اسکول کے  دو طلبا ریاستی سطح کے لئے منتخب ہونے کی جانکاری اسکول کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔ اسکول کے متعلم  کلدیپ کمار جگتپال ڈسک تھرو، جاولین تھرو ،لانگ جمپ میں اول مقام  کے ساتھ انفرادی چمپئین شپ کا خطاب حاصل کرکے ریاستی سطح کے لئے منتخب ہو ا ہے۔

اسی طرح  اسکول کے اور ایک طالب علم  مندار وینکٹ رمن نائک 400میٹر اور 600میٹر دوڑ میں دوم مقام پا کر ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوا ہے۔ بقیہ طلبا میں پونیت نارائن نائک ہرڈلس میں سوم اور 4x100میٹر ریلے میں اسکول ٹیم دوم مقام پائی ہے۔ کھیل مقابلوں میں طلبا کی  بہترین کارکردگی پر اور ان کی تربیت کئے فزیکل ٹیچر رام داس اگیر کو اسکول انتظامیہ ترقی بورڈ کے صدر ، ممبران ، صدر مدرس ، اساتذہ وغیرہ نے مبارکباد ی دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔