بھٹکل تعلقہ بائیلور کی عوامی استعمال کی زمین کی فروخت کاری کی مخالفت کرتے ہوئے اے سی کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2017, 7:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے بائیلور تودلی وارڈ میں واقع شری ویر ماستی مندر سےمتصل عوامی استعمال کے لئے مختص رکھی گئی زمین سروے نمبر 494کو اپنے ذاتی استعمال کے لئے خریدے جانے سے عوامی کاموں کے لئے دشواری پیدا ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے شری ویر ماستی یوتھ سنگھ نے عوامی خریداری کو رد کرنے کا مطالبہ لے کر بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم سونپا۔

متعلقہ زمین گذشتہ 40سالوں سے مندرکے خصوصی پروگراموں کے لئے استعمال کی جاتی رہی ہے اس کے علاوہ یہاں اسکولی بچوں کے ثقافتی اور کھیل مقابلے بھی منعقد کئے جانے کے ساتھ ساتھ نامدھاری اور موگیر سماج کے مذہبی پروگراموں کا انعقاد بھی اسی جگہ پر ہوتارہاہےاور پاس پڑوس کے کئی ایک پروگرامات کے لئے یہ زمین کافی سہولت بخش ہے۔ ان حالات میں مقامی ایک فرد عوام کوتکلیف دینے کے ارادے سے زمین خریدی ہے جو کھلے طورپر عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ افسران فوری طورپر زمین کا معائنہ کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر ستیش موگیر، گنپتی موگیر، دیانند موگیر، اکشیا نائک، شنیار نائک، ہنومنت نائک، دیوی داس موگیر، شری دھر نائک ، انیل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔