بھٹکل :پی ایل ڈی بینک صدر کے عدم اعتماد تحریک کااسٹےرد:فوری انتخابات کرنےعدالت کا حکم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th October 2016, 4:13 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :26/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل پی ایل ڈی بینک صدر کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد تحریک کا ہنگامہ رکنے کا نام نہیں لے رہاہے۔ بینک ڈائرکٹروں کے دوگرہوں کے درمیان جاری آپسی چپقلش اور رسہ کشی نے عوامی سطح پرماحول کو گرما دیا ہے ۔ حالات کے پیش نظر ہائی کورٹ نے اپناحکم امتناعی رد کردیا ہے اور بدھ کو حکم صادر کیا ہے کہ عدم اعتماد تحریک کی کارروائی کو جلد مکمل کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہائی کورٹ نےبینک صدر سنیل نائک کے حق میں چھ ہفتوں کا اسٹے دیا تھا۔ 

بینک ڈائرکٹر ایشو رنائک کے وکیل ناگ پرسنا نے بدھ کو عدالت میں حکم امتناعی کو رد کرنے کے متعلق اپنا دعویٰ پیش کیا ، اور عدالت کو بتایا کہ جنہوں نے عدالت سے حکم امتناعی لایا ہے انہو ں نے اس سے قبل عدالت سے جاری حکم نامے کی اطلاع عدالت کو نہیں دی ہے۔ صدر اپنا اعتماد کھوچکے ہیں، جس کی بنا پر گذشتہ تین مہینوں سے بینک کے نظام کو چلانا ممکن نہیں ہو پارہاہے، وکیل نے دعویٰ پیش کیا کہ انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد عدالت کا مداخلت کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرنا صحیح نہیں ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دعویٰ کی مخالفت کرتے ہوئے بینک صدر سنیل نائک کے وکیل ایس کے آچار نے عدالت کو بتایا کہ چند ڈائرکٹروں نےبینک کے صدر کے خلاف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور مطلق العنانی رویہ کی مذمت میں عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کی بات کہی ہے ، لیکن ان الزامات کی تائید میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے ہیں۔

اس موقع پر عدالت میں موجود ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل پوننا نے محکمہ کو آپریٹیو کی طرف سے دعویٰ پیش کرتے ہوئے کہاکہ بینک صدر اکثریت کھو چکے ہیں، اس کے لئے انتخابات کا ہونا لازمی ہے۔ معاملہ کی پوری سنوائی کی سماعت کرنے کے بعد منصف ایس سے نذیر نے حکم امتناعی کو رد کئے جانے کا حکم صادر کیا۔

خبر ملی ہے کہ عدالتی حکم نامے سے سنیل نائک کا گروہ بہت متحرک ہوگیا ہے، عدم اعتماد کی تحریک کو لے کر دوبارہ اکھاڑہ تیار ہوگیا ہے۔ 22 اکتوبر کومنعقد ہوئی عدم اعتماد تحریک کی میٹنگ آپسی الزام تراشی اور عدالتی احکامات کی پیچیدگی سے ملتوی کی گئی تھی۔ عدالتی حکم نامے کے متعلق کوآپریٹیو افسر پی این نائک نے کہاکہ عدالت نے حکم امتناعی کو رد کرکے جلد انتخابات کرنےکا حکم دیا ہے۔ عدم اعتماد تحریک کی میٹنگ منعقد کرنےکے لئے کم سے کم 7دن کی مہلت دینی ہوتی ہے۔ مزید بتایا کہ جمعرات کو اس کے متعلق ضروری فیصلہ کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔