بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں گو آتنکیوں کے حملے کا معاملہ؛ گرفتار شدگان کی جوڈیشیل کسٹڈی بڑھادی گئی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th June 2018, 10:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 26/جون (ایس او نیوز) گائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گائیوں کو لے جارہی ایک ٹرک پر حملہ کرتے ہوئے لاری ڈرائیور اور کلینر کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں  مرڈیشور میں گرفتار 13 لوگوں کی  جوڈیشیل کسٹڈی کو بڑھادیا گیا ہے۔

کاروار جیل میں بند سبھی 13 ملزموں کو آج منگل صبح بھٹکل جوڈیشیل میجسٹریٹ فرسٹ کلاس کورٹ میں پیش کیا گیا اور عدالت نے  سبھی 13 ملزموں کی کسٹڈی   کو آگے کے لئے بڑھادیا ۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 21 مئی کو بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور بستی نیشنل ہائی وے پر گئو آتنکیوں نے گائیوں اور بچھڑوں سے بھری دو لاریوں کو یہ سوچ کر اسے بھٹکل کے قصائی خانہ میں لے جایا جارہا ہے،   روک کر زبردست غنڈہ گردی کرتے ہوئے دونوں لاریوں کے ڈرائیوروں اور کلینروں کی بری طرح مارپیٹ کی تھی اور سبھی جانوروں کو لاریوں  سے نکال کر آزاد کردیا تھا۔ بعد میں پتہ چلا تھا کہ جانوروں سے بھری دونوں لاریاں گجرات کے ایک گئو شالہ سے  کیرالہ کے ایک ڈیری ملک  لے جائی جارہی تھی اور متعلقہ ڈیری ملک   دکشن کنڑا کے ایک رکن اسمبلی کے بھائی  کی تھی۔

لاری ڈرائیور کے ذریعے شکایت درج کرتے ہی  پولس نے  حملہ آروں کے خلاف معاملات درج کرتے ہوئے  فوری طور پر سبھی فرار شدہ جانوروں کو واپس حاصل کرلیا تھا اور 13 لوگوں کو گرفتار کرلیا تھا، جنہیں آج بھٹکل کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ان کی کسٹدی مزید کچھ دنوں کے لئے بڑھادی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔