بھٹکل رکن اسمبلی نے تحصیلدار دفتر اور نیمدی کیندر کا دورہ کرتے ہوئے معمولات کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2018, 7:46 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :27/ستمبر(ایس اؤ نیوز) جمعرات کی صبح تعلقہ تحصیلدار دفتر، نیمدی کیندر ، تحصیلدار دفتر سے متصل سب جیل خانے کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے دورہ کرتے ہوئے معمولات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی کاموں میں دیری ہونے کے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی تھیں ، ان دونوں دفاتر کا دورہ کرتے ہوئے کام کاج کا معائنہ کرنے کی بات کہی۔ تحصیلدار دفتر میں تحصیلدار ، نائب تحصیلدار سمیت کئی عملہ دفتری اوقات میں غیر حاضر تھے۔ اس سلسلے میں ضلع ڈپٹی کمشنر سے بات کی گئی تو نظام ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہفتہ کا وقت مانگا گیا ہے، بہت جلد سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونےکی بات  کہی۔ پاگل اور آوارہ کتوں کے کاٹنے پر دوائیاں دستیاب ہیں۔ آوارہ کتوں کی روک تھام کے  پیش نظر  ضروری اقدام کرنے بلدیہ افسران کو کہاگیا ہے۔ ریت مسئلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ کمار سوامی کو توجہ دلائی گئی ہے ، آئندہ ریت کی کمی کو دورکرنے کی کوششیں جاری رہنے کی بات کہی۔ بھٹکل بی جے پی صدر راجیش نائک، کرشنا نائک آسارکیری ، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، ہنومنت نائک، موہن نائک، لکشمی نارائن نائک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔