انجمن انجنئیرنگ کالج بھٹکل میں ایم بی اے فریشرس ڈے کا انعقاد : کالج میں میسر سہولیات سے بھرپور استفادہ کرنے پروفیسر حضرات کی طلبا سےاپیل  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th March 2024, 9:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :6؍مارچ   (ایس اؤ نیوز )انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  اینڈ مینجمنٹ بھٹکل میں 19فروری 2024 بروز جمعرات  ایم بی اے فریشرس انڈکشن (ایم بی اے طلبا کا استقبالیہ ) پروگرام کامیابی کےساتھ منعقد ہوا۔

پروفیسر مفیہ شیخ نے  تفصیل سے ایم بی اے کے مقاصد پر روشنی ڈالی ۔  کالج کے سنئیر اور تجربہ کار پروفیسر پریتی کلگوٹکر نے ایم بی اے کورس میں داخلہ لئے ہوئے  نئے طلبا وطالبات کا استقبال کیا۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر فضل الرحمن اور کالج کے رجسٹرار و صدر شعبہ پروفیسر زاہد کھروری نے طلبا کا استقبال کرتےہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور میمونٹو پیش کیا۔

اس موقع پر ان دونوں حضرات نے طلبا سے خطاب کرتےہوئےموجودہ دور میں ایم بی اے کی تعلیم کی اہمیت اور ضرورت  اور تعلیم کے لئے ضروری نظم وضبط ، محنت و مشقت   پرروشنی ڈالی۔ انجمن کالج میں طلبا کے لئے میسر  کتب خانے، کمپیوٹر ، کھیل کی لوازمات  جیسی سہولیات سے بہتر استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ انہوں نے بتایاکہ اس وقت انجمن کے اے آئی ٹی ایم  میں جس طرح کی معیاری تعلیم دی جارہی ہےوہ بہت بہترین ہےمزید اس میں اضافہ اور ترقی کی جارہی ہے تاکہ طلبا اپنے تعلیمی سفر کو آسانی سے طئے کرتےہوئے مستقبل کو روشن کریں۔ آخر میں پروفیسر سعد کولا نے شکریہ ادا کیا۔  پروفیسر شری کانت اور پروفیسر تصفیہ نے انڈور کھیلوں کا اہتمام کرتےہوئے طلبا کےلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنےکی کوشش کی۔ مجموعی طورپر پروگرام کے ذریعے مستقبل کے قائدین اور تعلیم سے دلچسپی پیدا کرنا مقصود تھا جس میں کسی حد تک کامیابی ملی۔ پروگرام میں ایم بی اے کے فریشرس کے علاوہ ان کےخاندان والے اور سنئیر طلبا بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔