بھٹکل: اتر کنڑا حلقہ میں بی جے پی کا ٹکٹ پسماندہ طبقے کے امیدوار کو دیا جائے ۔ مراٹھا لیڈر شیام سندر کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th January 2024, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18 / جنوری (ایس او نیوز) چھتریہ مراٹھا مہا سنگھ کے صدر اور بی جے پی لیڈر وی ایس شیام سندر گائیکواڑ نے بی جے پی ہائی کمانڈ  سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مرتبہ پارلیمانی الیکشن میں اتر کنڑا سے کسی پسماندہ طبقے کے فرد کو امیدوار بنایا جائے ۔

بھٹکل  رائیل اوک ہوٹل میں  منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئَے شیام سندر نے کہا کہ اتر کنڑا پارلیمانی حلقے میں مراٹھا، نائک، ماہی گیر سمیت دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ووٹرس بڑی تعداد میں آباد ہیں اس لئے اس مرتبہ یہ ٹکٹ پسماندہ طبقے کو ملنا چاہیے ۔ 

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی نے پسماندہ طبقے کے ایک فرد کو بھی ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔ اس مرتبہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ وزیر اعظم نریندرا مودی نے دیش میں بہت کام کیا ہے مگر چونکہ ریاست میں اس وقت کانگریسی حکومت ہے اس لئے جیت کے لئے بہت زیادہ جد و جہد کرنی پڑے گی۔  بیلگام ، چیکوڈی، اتر کنڑا، دھارواڑ اور بیدر ضلع میں مراٹھا طبقے کا بڑا اثر ہے ۔ اگر مراٹھا طبقے کو بی جے پی کا ٹکٹ دیا جاتا ہے تو بقیہ سات سیٹوں پر جیت درج کرنے میں آسانی ہوگی ۔

    شیام سندر نے موجودہ رکن پارلیمان  پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارلیمانی میقات کے دوران گہری نیند سونے والے اننت کمار ہیگڈے اب الیکشن قریب آتے ہی جاگ اٹھے ہیں ۔ گزشتہ سات  مرتبہ  کے  انتخابات کے دوران بھی مراٹھا سماج ہمیشہ اننت کمار ہیگڈے کی تائید کرتا آیا ہے ۔ میں خود گزشتہ 30 برس سے بی جے پی کے فروغ کے لئے کام کرتا رہا ہوں ۔ بنگلورو کے اننت کمار کے تعاون سے شیواجی کے والد کی سمادھی کے لئے محنت کی ہے ۔ ایڈی یورپّا کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے بھی مراٹھا سماج نے حمایت کی ہے ۔ بی جے پی کو چار ایم ایل اے سے 36 اور پھر 110 اراکین اسمبلی تک لے جانے میں بھی مراٹھا سماج کا ہاتھ ہے ۔ اس لئے اس مرتبہ اننت کمار ہیگڈے کو چاہیے کہ  وہ خود ہی پیچھے ہٹتے ہوئے میرے لئے موقع فراہم کریں ۔ 

پریس کانفرنس میں موجود     منڈ گوڈ سالگاوں گورمّا جی مٹھ کے ویرپاکشا سوامی جی نے کہا کہ رام رتھ  کو ہر ایک تعلقہ میں لے جانے والے شیام سندر گائیکواڈ کو بی جے پی کی طرف سے تقویت ملنی چاہیے ۔ ہر کوئی چھترپتی شیواجی کا احترام کرتا ہے ۔ ان کے چھتریہ سماج کو اقتدار دینا چاہیے ۔ 

Bhatkal: Maratha leader Shyam Sunder demands BJP ticket for Backward Class candidate in Uttara Kannada constituency

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔